ملٹی ایئر ٹیرف میں تبدیلی و کمی ،کے الیکٹرک کے آپریشنز متاثر ہوسکتے ہیں،مونس علوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے اثرات صارفین پر مرتب ہوسکتے ہیں۔
اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کے آپریشنز متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس سال جون میں جاری ہونے والا ٹیرف اڑھائی سال کی طویل مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد و شمار کی تصدیق کے بعد منظور کیا گیا تھا، تاہم چند ہی ماہ میں اس میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
سی ای او کے مطابق کے-الیکٹرک انتظامیہ اس نظرثانی شدہ ٹیرف کے بعد اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آپریشنز کو کس طرح مستحکم رکھا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی کا تسلسل برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ صارفین پر کم سے کم اثر پڑے، لیکن ٹیرف میں کمی کے اثرات کسی حد تک عوام تک ضرور پہنچیں گے۔مونس علوی نے مزید بتایا کہ کے-الیکٹرک انتظامیہ نے اس نظرثانی شدہ ٹیرف سے متعلق تمام تفصیلات بورڈ کو پیش کر دی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے ٹیرف میں
پڑھیں:
خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر و ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارکباد
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ملٹری قیادت پر ناز ہے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔
عاصم منیر پہلے CDF تعینات، صدر مملکت نے وزیراعظم کی سمری منظور کرلی، ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پر ناز ہے، اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسزکی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی مقرر ہو گئے ہیں، ان کے ان دونوں عہدوں کی مدت 5 سال ہو گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدتِ ملازمت کے مارچ 2026ء میں مکمل ہونے پر ہو گا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028ء تک تعینات رہیں گے۔