شیطانوں کے بھی جذبات ہوسکتے ہیں: لکی علی کی جاوید اختر پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتے دکھائی دیے کہ جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس زمانے میں لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے، اُس دور میں جو مکالمے لکھے جا سکتے تھے، اب ویسے الفاظ استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے مزید کہا، ’ایک بار میں اور ہدایتکار راجو ہیرانی پونے میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں میں نے کہا تھا کہ مسلمانوں جیسا مت بنو، بلکہ انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے کہ تم خود مسلمانوں جیسے بنتے جا رہے ہو۔‘
جاوید اختر کے اس بیان پر ایک صارف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تنقید کی، جس پر لکی علی نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جاوید اختر جیسے مت بنو اور ان کے انداز کو بدتمیزی اور بدصورتی سے تعبیر کیا۔
بعدازاں لکی علی نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ تکبر بدصورت ہوتا ہے، میں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ شیطانوں کے بھی جذبات ہو سکتے ہیں اور اگر میری بات سے کسی کی شیطانیت کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید اختر لکی علی
پڑھیں:
سحر خان بولڈ لباس پر تنقید کی زر میں آگئیں
پاکستان کی معروف اداکارہ سحر خان جو کم عرصے میں 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز حاصل کر چکی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئیں۔
سحر خان نے 2018 میں نجی ٹی وی کے مشہور سیریل سے ڈیبیو کیا، جبکہ انہوں نے دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری سے پہچان بنائی، حال ہی میں وہ مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے پسند کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں ڈرامے ایک اور پاکیزہ کی لانچ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر سحر خان نے ویسٹرن اسٹائل کا لباس پہنا، جس میں بلیک پلازو پینٹس، براؤن ٹاپ اور براؤن بلیزر شامل تھا۔
سحر خان کے اس بولڈ انداز نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کو جنم دیا، ایک صارف نے لکھا کہ شہرت اور جدیدیت کے اس سفر میں فحاشی اختیار کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔
ایک اور نے کہا کہ سحر! اپنی پہچان قائم رکھو، ورنہ تم بھی بدنیتی پر مبنی طرزِ زندگی کا شکار ہو جاؤ گی، جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ اس لباس میں پاکیزہ جیسا کردار کر رہی ہیں؟