کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے جبکہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قلندر 11 اور بھٹائی 11 کے درمیان ہونے والے میچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے، جو یوم آزادی کے موقع پر سب کو جوڑنے کا بڑا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی سیاسی اختلافات کے باوجود قوم اور تمام سیاسی پارٹیاں کو متحد کرتا ہے جو ایک دوسرے کی مخالفت کرتی ہیں، اس دن ایک ٹیم کی طرح کام کرتی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات 14 دن تک جاری رہیں گی تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس فتح کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آ سکا اور اس کی ایئر فورس کے چیف چار مہینے بعد جاگ کر متضاد بیان دے رہے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حالت اس شکست کے صدمے کی عکاسی کرتی ہے اور بھارت اب بھی منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے لیکن یہ پاکستان کی فتح ہے جس کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ کامیابی پاک افواج کی فتح کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی فتح ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان شرجیل انعام میمن نے یوم آزادی نے کہا کہ

پڑھیں:

خواتین کو ’رات باہر نہ جانے‘ کے مشورے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مشرقی انڈیا میں ایک معروف علاقائی رہنما کو اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ طالبات کو رات کے وقت باہر نہیں نکلنا چاہیے۔یہ واقعہ جمعے کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تقریباً 170 کلومیٹر دور درگاپور میں پیش آیا۔پڑوسی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ باہر گئی تھی جب اسے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پرنشانہ بنایا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اتوار کو واقعے پر بات کرتے ہوئے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ لڑکیوں کو رات کے وقت ’باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • روزانہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں جراثیم کا گھر، ماہرین نے خبردار کر دیا
  • تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، مقررین سیمینار
  • خواتین کو ’رات باہر نہ جانے‘ کے مشورے
  • پی ایس 61اور63میں سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان
  • روہڑی سے شروع ہونے والی جمالو اور سفاری ٹرین کے منصوبے سے متعلق اجلاس
  • تامل اداکارہ گوری کشن نے بھارتی صحافی کو باڈی شیم کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
  •  تامل اداکارہ گوری کشن نے بھارتی صحافی کو باڈی شیم کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ہانگ کانگ سکسز، بھارت کو مسلسل تیسری شکست، نیپال کیخلاف 45 رنز پر ڈھیر
  • یومِ اقبال:نادرا نے شیڈول جاری کر دیا
  • بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام