ٹرمپ کو نوبل انعام، غزہ میں امن اور کشمیریوں کی آزادی سے مشروط : ڈاکٹر شوکت علی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ٹرمپ کو نوبل انعام، غزہ میں امن اور کشمیریوں کی آزادی سے مشروط : ڈاکٹر شوکت علی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
برمنگھم : پاکستان مسلم لیگ اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس صدی کا سب سے بڑا نوبل انعام ملنے کی امید ہے، جو فلسطین و غزہ کے دو ریاستی موقف اور غزہ میں جنگ رکوانے سے مشروط ہوگا۔
برمنگھم کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین و غزہ میں عوام کی امنگوں کے مطابق مفاہمتی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے امن قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو مودی سرکار سے آزادی دلانے میں بھی کامیاب ہو گئے تو نوبل انعام ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق، اوورسیز پاکستانی اور دنیا میں امن کے خواہاں بھی ٹرمپ کو نوبل انعام ملنے کی بھرپور حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو دنیا میں ہر قسم کے ظلم و دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر فوج ملک کے اندر اور باہر امن کی ضمانت ہے، جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے۔ خصوصی طور پر امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس مدعو کرکے شاباش دی اور افواجِ پاکستان کو سراہا۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ملک کی فوج کے سربراہ کو یہ اعزاز دیا گیا، جس سے مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔
تقریب میں پارٹی اراکین اور مختلف مکاتبِ فکر کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں قائد چوہدری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لیے دعا کی گئی، مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی، ملک کے لیے دعاے خیر مانگی گئی اور 14 اگست کی مبارکباد پیش کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ سعودی عرب میں پاکستان کے یوم آزادی شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل سینئر صحافی ذکیر بھٹی کی جدہ آمد، پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے ناشتے پر بیٹھک چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا ،چاروں بیٹے حرم نبوی میں قرآن کی تعلیم حاصل کریں گے جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر چوہدری شفقت کا اظہارِ تشکر، وطن کیلئے زرمبادلہ اور مضبوط معیشت کی خواہش کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں: بلاول بھٹو
ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ان کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں,ملاقات کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نتالی بیکر بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی سلامتی اور تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی: معرکہ حق کی یاد میں محفلِ موسیقی کا انعقاد
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں، امریکی صدر نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانےکا خواہاں ہے، حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق