اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)  تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے نہ قانونی بلکہ اس وقت ملک میں عملاً مارشل لاء  لگایا ہوا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا  اپوزیشن لیڈر کے لیے میرے نام کے حوالے سے باتیں درست نہیں، ہمیں امید ہے عمر ایوب جلد واپس آئیں گے اور وہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں، اپوزیشن لیڈر سینٹ و قومی اسمبلی کو جیسے نااہل کیا یہ تماشہ بنایا گیا، اس وقت تمام فیصلے عملاً انتظامیہ کے دبائو کی وجہ سے ہو رہے ہیں، میرٹ پر سنے جائیں تو مقدمات میں کچھ نہیں رکھا، مجھے خدشہ ہے  ملک ایک شدید انارکی کی طرف جا رہا ہے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا  تحریک کسی کو برا بھلا کہے گی اور نہ اخلاق سے گری بات کرے گی، تحریک کو قائم کرنے کا مقصد یہ تھا آئین کے تحفظ کی بات کی جائے گی، ملک بہت خراب ہو چکا ہے، ضیاء الحق اور مشرف میں پھر بھی کچھ شرافت ہوتی تھی، شہباز شریف خدا کو مانو آپ نے عوام کی طاقت نہیں دیکھی، جب عوام بپھر جائے تو فرعونوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے، اسی لیے ہم آئین کے تحفظ کے لیے عوام کو منظم کریں گے۔ ہمارے ساتھ معاہدہ کریں عدلیہ کو آزاد کریں گے، میڈیا کو تنگ نہیں کریں گے اور ہم بھی اس معاہدے پر دستخط کریں گے، ورنہ ہم مجبور ہیں، گلیوں اور سڑکوں میں نکلیں گے۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا  پاکستان نے معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پاکستان نے 38 فیصد کی کبھی مہنگائی نہیں دیکھی تھی، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ہفتہ وار مہنگائی 50 فیصد تک جائے گی، اس وقت سوا 11 کروڑ عوام غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں اور ملک میں بے روزگاری 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔  نوجوانوں میں بے روزگاری 30 فیصد ہے جو تاریخ میں اتنی نہیں تھی، پی ٹی آئی دور میں 19 ٹریلین قرضوں میں اضافہ ہوا تھا اور اب صرف ساڑھے تین سالوں میں قرضوں میں 38 ٹریلین کا اضافہ ہوا ہے، کیا بتا سکتے ہیں قرضے کہاں کہاں استعمال کیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کریں گے نے کہا

پڑھیں:

امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے، رانا ثناء

کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا فلوٹیلا پر جانے کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیاتی گفتگو میں کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ لاحق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریکِ انصاف 27 ستمبر کے جلسے سے کیا مقاصد حاصل کرے گی؟ پروگرام میں فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، وفاقی حکومت کی خاموشی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر صادق خان کے مابین تنازعہ، ٹرمپ کا عالمی امن پر اثر، اقوامِ متحدہ پر ان کی تنقید، اور تحریکِ انصاف اور حکومت کے مابین ممکنہ مذاکرات کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • لگژری لائف اسٹائل اور آمدن میں فرق پر ٹیکس دینا ہوگا، فیصل واوڈا
  • امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے، رانا ثناء
  • سیلاب کی تباہ کاریاں: راستے بحالی کا عمل سست، متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات کا سامنا
  • پیپلز پارٹی نہ خود کام کرتی ہے نہ کسی کو کرنے دینا چاہتی ہے، فاروق ستار
  • بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد
  • تکنیکی غلطی یا کچھ اور؟ فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنما ئوں کا مائیک بند
  • اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی
  • برازیل میں کرپشن پر معافی کے متنازع بل پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • ضمنی انتخابات میں عوام کرین پر مہر لگائیں ،تحریک لبیک پاکستان
  • برازیل؛ کرپٹ سیاستدانوں کو ’این آر او‘ دینے پر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے