نوجوان محنت‘ لگن‘ خود اعتمادی کے ساتھ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024–2029ء پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے "اْڑان پاکستان’’ کے تحت پائیدار اقتصادی ترقی کے روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، صحت اور آبادی کا نظام ایک مضبوط اور پائیدار معیشت کی بنیاد ہیں۔ یہ ملک بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع سے مالامال ہے۔ محنت، لگن اور خود اعتمادی کے ساتھ ہماری نوجوان نسل ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محنت کشوں کا فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے تحت غزہ اسرائیل کے ظلم وستم کے دوسال مکمل ہونے پر سائٹ ایریا ،کورنگی ،لانڈھی صنعت،بن قاسم کے صنعتی علاقوں میں ایل ایف کی ملحقہ یونینزنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ااس موقع پر این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمدقاسم جمال ،سینئر جوائنٹ سیکریٹری امیرروان،این ایل ایف کورنگی لانڈھی کے صدر شہادت علی ،محمد عامر ،عبدالحفیظ ،فرقان انصاری ،محمداکرم ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر این ایل ایف کراچی کے صدرخالد خان نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صنعتی مزدور احتجا ج کررہے ہیں ۔کراچی کے تمام صنعتی علاقوں سے محنت کش احتجاج کررہے ہیں ۔