گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر ترقی کی طرف گامزن ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو سندھ میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی پاک جوائنٹ  بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں وفد گورنر ہاؤس پہنچا، جس کا کامران ٹیسوری نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر گورنر ہاؤس میں دونوں ممالک کی پرچم کشائی کی گئی جبکہ مہمان وفد کو پاکستان ایئرفورس کے دستے سے سلامی پیش کی۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میں سعودی عرب کے شہزادے ۔سفیر سمیت برنس کمیونٹی کو گورنر ہاوس میں خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرنہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب کے فرمارواں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جبکہ سعودی ولی عہد کے اقتصادی ویژن کا سراہا ہوتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مقدس مقامات کے سبب پوری دنیا میں سعودی عرب میں ایک ایک بڑا مقام ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی وجہ سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔

کامران ٹیسوری نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سفیر دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیںْ

سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات ہیں۔

سعودی وفد میں  کئی سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل تھے۔ توانائی، انفراسٹریکچر،  زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے شعبوں سے وابستہ شخصیات بھی وفد کا حصہ تھیں۔ 

سعودی وفد نے گورنر سندھ کے ہمراہ پاکستانی تاجروں سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سعودی عرب کے گورنر سندھ ٹیسوری نے نے کہا کہ

پڑھیں:

عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں ، راناثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔

سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔

راناثنااللہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی بات کو ہم غلط یا درست سمجھیں،انہیں اپنی بات کرنے کا حق ہے، بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین سے متعلق بات کی،مریم نواز کو اچھی نہیں لگی، پنجاب کے معاملے پر بات کرنا مریم نواز کا حق ہے، مریم نواز ، عثمان بزدار نہیں ہیں، بات دور تک نہیں جائےگی،سیاستدان بات نہیں کرےگا توکیا کرےگا۔

ان کا کہناتھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، موجودہ سیاسی قیادت کواپنےسیاسی مسائل ٹیبل پربیٹھ کرحل کرنےچاہئیں، “اُس” طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔
 ان کا کہناتھا کہ نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے، نوازشریف کا الیکشن سے پہلے فیصلہ تھا کہ اتحادی حکومت کو لیڈ نہیں کروں گا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات
  • پاکستان چوتھی ترقیاتی اڑان پر گامزن ہے، معیشت میں استحکام اور وژن کی ضرورت ہے، احسن اقبال
  • میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بھی شرکت
  • پاکستان اور سعودی عرب کا برادرانہ تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ
  • اورکزئی میں شہید ہونے والے میجر اور لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
  • اگر کسی کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں : ایمل ولی
  • عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں ، راناثناء اللہ
  • فیلڈ مارشل ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہائوس نہیں، رانا ثنا اللہ
  • فیلڈ مارشل کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، مدت مکمل ہونے پر گھر چلے جائیں گے، رانا ثناء اللہ