آئندہ تین سے چار ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہو سکتے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں، شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ تین سے چار ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایسا سلسلہ یا کلاؤڈ برسٹ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں دوبارہ بھی ہوسکتا ہے، اس سال مون سون کی شدت اور پھیلاؤ کا ایریا زیادہ ہے، گلگت بلتستان میں جو دو ہفتے پہلے ہوا، اسی کا فالو اپ اب کے پی کے میں نظر آیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئےبونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے ۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں استعمال ہونے والے موسم پروجیکٹرز کی نسبت بہت اچھا سسٹم ہے، خیبر پختونخوا میں جو تباہی ہوئی ہے وہ موسم کا سسٹم مغرب کی طرف سے آیا تھا، تباہی کی بڑی وجہ لوگوں کا نشیبی علاقوں میں رہنا بھی تھا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کو قومی ریلیف اسٹاک کے تین ٹرک فراہم کر دیے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذریعے باجوڑ کو 800 کلو سے زیادہ ادویات فراہم کی گئیں، بونیر کو 1 لاکھ 9 ہزار 515 امدادی اشیاء فراہم کی گئیں۔
آئی این جی او نے 10ہزار نان فوڈ آئٹمز اور 15ہزار فوڈ پیکٹس فراہم کیے، این جی او نے 2 ہزار ترپالیں اور 330 خیمے، 6 ٹن خشک راشن تقسیم کیا، این جی او نے 6 ٹن خشک دودھ، 3 ایمبولنسز، 3 موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کیے، یہ امدادسوات، بونیر ، شانگلہ اور باجوڑ میں دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کلاؤڈ برسٹ فراہم کی
پڑھیں:
سید یوسف رضا گیلانی کا مظفرآباد، باجوڑ اور ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد اور باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے سانحات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قدرتی آفات ایک کڑی آزمائش ہوتی ہیں اور ایسے مواقع پر ہمیں بطور قوم یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم شریک ہے اور ہم ان کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، متعلقہ اداروں اور ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے، زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقوں میں بسنے والے بھائی بہنوں کی امداد کے لئے دل کھول کر تعاون کریں تاکہ وہ اس کٹھن صورتحال سے جلد از جلد نکل سکیں۔