نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)رواں برس مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی فورسز کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں میں شکست کھانے والے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 78 سال سے سر کریک کے مسئلے پر مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، اور اب پاکستان نے اس علاقے میں اپنا ملٹری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بلبلے کی مانند اپنی دھمکی میں کہا، پاکستان کی تاریخ اورجغرافیہ دونوں کو تبدیل کر دینگے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا، اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تو ہم کراچی کو نشانہ بنانے پر غور کرسکتے ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور بڑی بندرگاہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔تاریخی طور پر ناکام ہوئے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی بحریہ نے کراچی کو اپنے ریڈار پر رکھا ہوا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دفاع راج ناتھ سنگھ بھارتی وزیر کہا کہ

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست ، ملکی دفاع پر گفتگو

راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ اس نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا، سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔طلبہ نے کہاکہ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کی زمین بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیلئے تنگ، مزید 24 خواج ہلاک
  • کیڈٹ کالج پرحملہ اور افغانستان
  • پوری طرح تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو پھر جنگ کی دھمکی
  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، 23 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • مدینہ بس حادثہ: بھارتی خاندان کی ایک ساتھ موت، آخری لمحے کی دردناک کہانی سامنے آئی
  • کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست ، ملکی دفاع پر گفتگو