2025-10-05@02:32:55 GMT
تلاش کی گنتی: 180

«وجوہات میں»:

    سٹی42: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جہاں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ  ہونے والی پروازوں میں اومان ایئر کی کراچی سے مسقط جانے والی پرواز WY-324، قطر ایئرویز کی کراچی سے دوحا جانے والی پرواز QR-611، ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی 2پروازیں PF-125 اور PF-123 ہیں۔اس کے علاوہ ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143، PIA کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز PK-501اور  PIA کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK-306 شامل ہے۔دوسری جانب تاخیر کا شکار پروازوں میں ایئربلو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز PA-110 مقررہ وقت ساڑھے...
    اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی 11 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ایمریٹس، ایئر بلو، ایئر سیال، تھائی ایئر ویز، اومان ایئر اور سیرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں کی فہرست میں  ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز EK-609، ایئر بلو کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز PA-172، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PA-206،ایئر بلو کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز PA-704،تھائی ایئر کی کراچی سے بانکوک جانے والی پرواز TG-342 ہیں۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے...
    سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر ای الیون کا لے آؤٹ پلان (ایل او پی ) اور این او سی (این او سی ) منسوخ کر دیا۔ سی ڈی اے پلاننگ وِنگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان 10 جون 2005 کو 811 کنال رقبے پر منظور کیا گیا تھا، جس میں رہائشی، کمرشل،...
    (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونیوالی9 پروازیں منسوخ اور ایک تاخیر کا شکارہوگئی۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے بانکوک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے مسقط جانےوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اور 123بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلو کی پرواز پی ای 200 چارگھنٹے تاخیر کے بعد سہ پہر ساڑھےچار بجے روانہ ہوگی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی کراچی سے لاہورجانےوالی ایئر...
    — فائل فوٹو  آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ جبکہ مختلف ایئرلائنز کی 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر اور سکھر کی 4 پروازیں پی کے 503، 504، 536 اور 537 منسوخ ہوگئیں۔قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، سیالکوٹ سے ابوظبی کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 178 اور اسلام آباد سے گلگت کی قومی ایئرلائن کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 605 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ آپریشنل وجوہات کے سبب 14 پروازیں منسوخآپریشنل وجوہات کے سبب 14 پروازیں منسوخ اور11 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کر دی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے...
    اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ جبکہ ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ متاثرہ پروازوں میں اندرون و بیرون ملک جانے والی فلائٹس شامل ہیں۔ کراچی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا جانے والی ایئرپلین کی پرواز ای ٹی 695 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 اور ایئربلو کی پرواز پی اے 200 بھی آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 بھی...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے غزہ پر جاری قیامت خیز مظالم، قطر پر حملہ، ہولناک سیلاب اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جوانوں کی شہادت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پاکستان اور ھمارے خطے میں سمیت دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ غزہ پہ قیامت خیز مظالم ، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح، وطن عزیز میں ہولناک سیلاب، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں اور اب قطر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ ‏‏ان تمام واقعات کے دوران یا بعد میں آپ نے عمران...
    جنگلی جانور عموماً انسانوں کو دانستہ نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ایک بھورے ریچھ کا محض ایک پنجہ بھی گہری چوٹ دے سکتا ہے خواہ اس کا ارادہ نقصان پہنچانا نہ بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی، اسپتال منتقل روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف وائلڈ لائف ماہر وقار ذکریا نے دیوسائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ (کیو بی) پر ریچھ کے حالیہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پاکستانی براؤن ریچھ امریکی الاسکن ریچھ جتنا بڑا نہیں ہوتا لیکن اس کے تقریباً 2 انچ لمبے ناخن نہایت تیز دھار اور گوشت چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ممکن ہے ریچھ کو لگا...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلمی دنیا کے زوال پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بننے والی فلمیں ڈراموں کا تاثر دیتی ہیں کیونکہ وہ لیجنڈری فلم میکرز اب ہمارے درمیان نہیں رہے جنہوں نے حقیقی سینما بنایا تھا۔ ندیم بیگ نے ایک گفتگو میں کہا کہ آج کل زیادہ تر فلم ساز ٹی وی سے آتے ہیں۔ اگرچہ وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ہے۔ سینما گھر ایک ایک کرکے بند ہو گئے، اسٹوڈیوز ختم ہوگئے اور فلمی ماحول ناپید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث...
    تیانجن: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او اجلاس سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں بحران حملےسے نہیں بلکہ کیف میں مغربی اتحادیوں کی حمایت یافتہ بغاوت سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے، یوکرین میں بحران کی بنیادی وجوہات کو حل اور سکیورٹی کا توازن قائم کرنا ضروری ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اس اصول پر قائم ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے نقصان پر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 01 ضیاء کالونی نزد عابد ٹاؤن کے قریب رہائشی گھر سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت اسماعیل ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن۔ اقبال کے مطابق موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وجوہات جانے کیلئے لاش۔کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متوفی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
    دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ منگل کو اس کی قیمت 108,700 ڈالر ریکارڈ ہوئی جو 9 جولائی کے بعد کم ترین ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کی جانب سے بیچاؤ اور بٹ کوائن ای ٹی ایف سے سرمائے کے انخلا نے اس گراوٹ کو جنم دیا۔ صرف دو ہفتے پہلے، 14 اگست کو بٹ کوائن نے 124,000 ڈالر کی بلند ترین سطح چھوئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر قیمت مزید گری تو 107,000 اور 100,000 ڈالر اہم سپورٹ لیول ہوں گے، جبکہ واپسی کی صورت میں 117,000 اور 123,000...
    قدرت میں موجود مختلف موسمی مظاہر کبھی کبھار انسانی زندگی اور معیشت کے لیے خطرے کا سبب بن جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک انتہائی خطرناک اور غیر متوقع مظہر کلاؤڈ برسٹ ہے، جو شدید بارش اور طوفانی پانی کی صورت میں زمین پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس تحریر میں ہم تفصیل سے یہ جانیں گے کہ کلاؤڈ برسٹ کیا ہوتا ہے، یہ کیسے بنتا ہے، اور اس کے نقصانات کیا ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ کیا ہے؟ کلاؤڈ برسٹ ایک شدید موسمی مظہر ہے، جس میں آسمان پر موجود بادلوں سے بہت زیادہ بارش ایک مختصر وقت میں گرنے لگتی ہے۔ یہ بارش اتنی تیز اور زیادہ ہوتی ہے کہ زمین کے موجودہ پانی نکاسی کے نظام کو سنبھالنا ممکن...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ضلع مہمند میں کریش ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی خصوصی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ آف ائیر سیفٹی انویسٹی گیشن کی ٹیم نے ضلع مہمند کا دورہ کیا، انوسٹی گیشن ٹیم تین گھنٹے کی مسافت پر واقع پہاڑی علاقے میں جائے وقوع پر پہنچی، ہیلی کاپٹر حادثے کا بلیک باکس، اہم شواہد کے لیے ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقہ شدید دھند اور بادلوں کی لپیٹ میں تھا، جائے وقوعہ...
    انڈس واٹر ٹریٹی یعنی سندھ طاس معاہدے کے حالیہ معاملے میں ہالینڈکے شہر ہیگ میں قائم ثالثی کی مستقل عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا اور اسے مغربی دریاؤں یعنی انڈس، جہلم اورچناب کا پانی بلا تعطل پاکستان کو دینا ہوگا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ بھارت کے رن آف ریور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس صرف ان شرائط کے تحت تعمیر ہو سکتے ہیں جو معاہدے میں درج ہیں، نہ کہ اپنی مرضی کے کسی معیار پر، یہ فیصلہ حتمی اور پابند ہے اور مستقبل کے تمام معاملات میں بھی لاگو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا ماہرین کے مطابق اس وقت کارکردگی کے اعتبار سے یہ دنیا کی تیسری بڑی ایکسچینج بن چکی ہے، جو چند روز میں ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔ تنویر ملک: کارپوریٹ ارننگ سیزن اہم وجہ سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کارپوریٹ ارننگ سیزن ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لسٹڈ کمپنیاں اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر رہی ہیں، جن میں منافع نظر آ رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے، مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی کے آفس میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کے دوران کیا ۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے احساسات کی قدر کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔(جاری ہے) انہو ں نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی...
    سعید احمد سعید: مختلف ایئرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے شیڈول میں رکاوٹ جس کے نتیجے میں دو بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ ایک اہم پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ کوالمپور سے لاہور کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو متبادل شیڈول یا ریفنڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔قومی ایئر لائن (PIA) کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز PK-247 روانگی کے وقت میں شدید تاخیر کا شکار ہے۔یہ پرواز اپنے مقررہ وقت سے ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات 11:30 بجے روانہ ہو گی۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے...
    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صوبے میں موبائل ڈیٹا سروس 31 اگست تک بند رہے گی۔صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے 6 اگست کو جاری ہونے والے نوٹی فیکشن کے مطابق صوبے میں فوری طور پر موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے احکامات دیے گئے ہیں، جس کا اطلاق 31 اگست تک رہے گا.نوٹیفیکشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن میں متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی .تاکہ کسی بھی ناخشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے خبر رسان ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ دہشت گردوں انٹرنیٹ سروس...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے شیعہ بھائیوں کے بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پرواز چلائے، ایران نے کوئٹہ سے زائرین کے لیے ایک پرواز شروع کی ہے۔ اس سال بذریعہ سڑک ایران، عراق کا سفر ممنوع قرارمحسن نقوی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چوتھا دن ہے اشتہار دیا ہے کہ ہماری نجی...
    افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان کل(پیر)کوطے شدہ تھا۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر خان متقی نے پاکستان میں اعلی سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی جانی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
    آپریشن سندور میں مودی کی تاریخی شکست کے حقائق منظر عام پرآگئے جب کہ مودی  کے اربوں کے دفاعی بجٹ کے باوجود رافیل کی تباہی نے بھارتی دفاعی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بین الاقوامی جریدہ آپریشن سندور میں پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر لے آیا، بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے بھارت کا جدید ترین رافیل طیارہ چینی ٹیکنالوجی سے مار گرایا۔ رائٹرز کے مطابق پاک فضائیہ نے ائیر چیف ظہیر  احمد سدھو کے خصوصی احکامات پر بھارتی رافیل کو نشانہ بنایا،  گھنٹہ بھر جاری فضائی لڑائی میں کسی جنگ میں تباہ نہ ہونے والا رافیل مار گرانا تاریخی واقعہ ہے، رافیل کی تباہی کی بنیادی وجہ بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامی تھی۔ بھارتی...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گرگیا۔ یہ واقعہ سینٹرل کیلیفورنیا میں واقع نیول ائیر بیس اسٹیشن لیمور کے قریب پیش آیا، جس کی تصدیق امریکی بحریہ نے بھی کر دی ہے۔ حادثے کے وقت طیارے کا پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا، تاہم طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے دھواں اور شعلے نکل رہے تھے، جبکہ آسمان پر دھویں کے بڑے بادل چھا گئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) بھارت میں جرائم کا اعداد وشمار رکھنے والے حکومتی ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کے مطابق بھارت میں ہر سال تقریباً 13,000 طلبہ خودکشی کر لیتے ہیں۔ این سی آر بی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق طلبہ ملک میں خودکشی کرنے والوں کا 7.6 فیصد حصہ ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2022 کے ڈیٹا پر مبنی ہیں، جبکہ 2023 اور 2024 کے سرکاری اعداد و شمار ابھی جاری نہیں ہوئے ہیں۔ تحقیقات اور سرکاری رپورٹوں کے مطابق تعلیمی اور سماجی دباؤ، ادارہ جاتی معاونت کی کمی اور آگاہی کی کمی جیسے عوامل طلبہ میں خودکشی کے رجحان میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نیورو سائیکاٹرسٹ...
    ٹوکیو(نیوز ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان میں شوہر حضرات اپنی پوری تنخواہ حتیٰ کہ اپنی دیگر کمائی بھی بیویوں کے حوالے کرکے ان سے ماہانہ جیب خرچ لیتے ہیں؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی مرد حضرات ہرماہ بیویوں کو اپنی تمام کمائی سونپنے کے بعد ان سے ماہانہ پاکٹ منی جسے جاپانی زبان میں ( okozukai کہاجاتا ہے ) وصول کرتے ہیں، اس رقم سے جاپانی مرد سگریٹ سمیت دیگر چیزیں خریدتے ہیں۔ غیر ملکی ریسرچ فرم Soft brain Field کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 74 فیصد جاپانی خواتین گھریلو اخراجات کا کنٹرول سنبھالتی ہیں اور ان خواتین میں چھوٹے بچوں والی مائیں بھی شامل ہیں۔ سروے کے مطابق جاپان میں...
    ٖنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سی"CUTOFF" پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ رپورٹ میں شامل کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے کٹ کیوں کیا ، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس...
    وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنیئرنگ ونگ کے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی ،، لیکن اس پراجیکٹ کی خامیاں چند ماہ میں آشکار ہونا شروع ہو گئیں ،، اس ضمن میں انجئیرنگ ونگ ، ٹھکیدار ، پلاننگ ونگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی جناح...
    بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے "CUTOFF" پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ رپورٹ میں شامل کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ ’’اس نے کٹ کیوں کیا؟‘‘، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔ تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سوئچز خود بخود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وٹامن سی کی کمی ایک سنجیدہ مگر اکثر نظر انداز کی جانے والی حالت ہے، جو نہ صرف جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ ذہنی کیفیت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔اس کی بنیادی وجہ متوازن غذا کا فقدان ہے، خاص طور پر جب غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل نہ ہوں۔ تاہم کچھ کم واضح عوامل بھی اس کمی کا باعث بن سکتے ہیں، جیسے تمباکو نوشی، گردوں کی بیماریاں، کچھ مخصوص ادویات، اور زخم کے بعد جسم کی مرمت کی ضرورت۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسانی جسم نہ تو خود وٹامن سی بناتا ہے اور نہ ہی اسے ذخیرہ کر سکتا ہے، اسی لیے اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال ضروری ہے۔ خواتین...
    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، فخر الدین عامر کو ایک انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے کے بعد ایک سال کی تنزلی بطور سزا دی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فخر الدین عامر ، عائشہ خلیل اور سابق سی ای او کے خلاف ایک انکوائری کی گئی تھی ،، انکوائری آفیسرز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر آپ کبھی ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے ہوں اور اوپر دیکھ کر سیلنگ فین کی توقع کی ہو، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ خاص طور پرایسے ملک میں جہاں زیادہ تر گھروں میں سیلنگ فین ہوتے ہیں، ہوٹل کے کمروں میں ان کا نہ ہونا کچھ عجیب لگ سکتا ہے۔ اس کے بجائے آپ کو ایئر کنڈیشنر، ڈیکوریٹیو لائٹس یا بس ایک سادہ چھت نظر آئے گی۔ یہ چھوٹا سا فرق لگتا ہے، لیکن اس کے پیچھے ایک خاص وجہ چھپی ہوئی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کیوں ہوٹل کے کمرے سیلنگ فین سے خالی ہوتے ہیں۔ حفاظت کا خیال ہوٹل کے کمروں میں سیلنگ فین خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ بستروں کے قریب اکثر...
    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے مختلف تکنیکی مسائل اور حادثات کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے تھے۔ ترک ایئرلائن (Turkish Airlines) کا طیارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ترک ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا جانے کے باعث متاثر ہوا تھا۔ واقعے کے بعد طیارے کو کئی روز کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ طیارے کی مرمت کے لیے ترک ایئرلائن نے پاکستان کی مقامی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں، جس نے کامیابی سے مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت روانہ ہوگیا۔ ادھر سعودی ایئرلائن...
    اسلام آباد(آئی این پی +وقائع نگار)وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل عمران شفیق جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کرلیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی.  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہی فیصلہ کیا گیا...
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی وجوہات ہوتی ہیں، یہ آئینی عدالت ہے اور یہاں بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی...
    عافیہ صدیقی کیس، حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے امریکہ میں کیس کا فریق نہ بننے کے فیصلے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وجوہات طلب کرلیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے امریکہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار وکیل عمران شفیق جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات بھی طلب کر لیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) عدالت نے...
    وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل عمران شفیق جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا اور وجوہات کیا ہیں؟ جس...
    —فائل فوٹو حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے بیرونِ ممالک کے دوروں کی تفصیلات طلباسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر متعلقہ حکام پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں اس کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر جسٹس سردار اعجاز نے استفسار کیا کہ یہ فیصلہ کس بنیاد پر کیا گیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ...
    حکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاونت کرنے اور فریق بننے سے انکار کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا ہے، وجوہات کیا ہیں، ایڈیشنل...
    سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، وجوہات ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:سفر کے دوران اگر آپ کو متلی محسوس ہوتی ہے، چکر آتے ہیں، ٹھنڈا پسینہ نکلتا ہے یا سانس لینے میں دقت ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ آپ موشن سکنس (Motion Sickness) کا شکار ہوں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ  یہ ایک عام مگر تکلیف دہ کیفیت ہے، جو زمین، سمندر، فضا یا حتیٰ کہ خلائی سفر کے دوران بھی لاحق ہو سکتی ہے۔موشن سکنس کیا ہے؟ماہرین کے مطابق موشن سکنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم کے توازن کو کنٹرول کرنے والے اندرونی کان کے حصے، خاص طور پر سیمی سرکولر کینالز، غیر معمولی حرکت کے باعث زیادہ متحرک ہو جائیں، اس کیفیت کی ایک اور اہم وجہ دماغ کو موصول ہونے والی متضاد...
    برطانیہ میں سائنسدانوں نے نئی تحقیق کی جو ان خواتین کی شناخت میں مدد دے سکتی ہے جن کے رحم کی اندرونی سطح (womb lining) میں غیرمعمولی تبدیلیوں کے باعث بار بار حمل ضائع ہو جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ان خواتین کے لیے نئی امید بن سکتی ہے جو برسوں سے اس اذیت سے گزر رہی ہیں۔ یونیورسٹی آف وارک کے محققین کے مطابق کچھ خواتین کے رحم کی جھلی وہ ردِعمل نہیں دکھاتی جو ایک صحت مند حمل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ جب رحم جنین کو قبول کرنے اور اس کی پرورش کے لیے درکار تبدیلی نہیں کرتا، تو حمل ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے کلرک کا...
    سٹی 42 : کراچی میں مسلسل زلزلوں کی وجوہات کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے تفصیلات جاری کر دیں۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یکم جون 2025 سے اب تک کراچی میں 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے، زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 رہی۔  وجوہات زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے لینڈھی فالٹ لائن میں سرگرمی کی وجہ سے رونما ہوئے، یہ علاقے کے فالٹ سسٹم میں موجود قدرتی ٹیکٹونک دباؤ کے اخراج کا نتیجہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے معمولی نوعیت کے ہیں، فعال زلزلہ زدہ علاقوں میں یہ عام ہوتے ہیں۔ فردو کی نیوکلئیر تنصیبات ناکارہ ہونے کے تصدیق ہو گئی  زلزلہ پیما...
    حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین سے درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانےکی ہدایات کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک سے درآمدات پر ڈیوٹی نہ بڑھانے کا فیصلہ مختلف وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے دوران ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کی تھی جبکہ امریکا نے پاکستان کے درآمدی ٹیکسز کی بنیاد پر پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری دوسری طرف چین سے درآمدات اور آن لائن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) پاکستانی ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ 2018ء کے بعد سے سرکاری سطح پر یونیورسٹیوں کی مالی معاونت میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث متعدد ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خود انحصاری پالیسی نے صورت حال کو مزید مشکل بنا دیا ہے، کیونکہ اس کے تحت یونیورسٹیوں کو اپنی آمدن بڑھانے کے لیے فیسوں میں مسلسل اضافہ کرنا پڑا ہے، جس کا براہِ راست بوجھ طلبہ اور ان کے خاندانوں پر پڑا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے مالی دباؤ نے نہ صرف داخلے کی شرح کو متاثر کیا ہے بلکہ ذہین مگر معاشی طور پر کمزور...
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    اس برطانوی میڈیا نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ "اسرائیل کی ایران کے خلاف براہ راست جنگ نہ صرف تل ابیب کے لیے کوئی یقینی فوجی فتح حاصل نہیں کرے گی، بلکہ اسرائیل کو ایک طویل اور مہنگے علاقائی بحران میں الجھا سکتی ہے جب تک کہ مذاکرات اور ثالثی کی راہ کو تصادم پر ترجیح نہ دی جائے۔" اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تجزیے میں اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں ناکامی کی 3 کلیدی وجوہات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں حالیہ عسکری پیش رفت کا...
    لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ پی پی 145 کے خلاف درخواست خارج کی تھی۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی۔ تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جبکہ الیکشن کی درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 142 ،143 پر عمل بھی نہیں کیا گیا۔ فیصلے میں کہا گی اکہ سپریم کورٹ کی الیکشن کی درخواستوں سے...
    سینٹرل جیل بنوں میں قیدی نے خود کشی کرلی تاہم قیدی کی خود کشی کے اقدام کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کی سینٹرل جیل میں قیدی نے خود کشی کرلی۔ بنوں سینٹرل جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی نے گھر والوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جیل پی سی او سے نکلنے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کی خودکشی کے اقدام کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں، مقتول قیدی کا تعلق پارا چنار سے ہے۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم (وائٹ بال) کے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی مختصر مدت کی کوچنگ کے دوران درپیش مسائل پر خاموشی توڑ دی ہے، اور اپنی قبل از وقت رخصتی کی بڑی وجوہات میں اختیارات کی کمی اور بیرونی مداخلت کو قرار دیا ہے۔ معروف کرکٹ پوڈکاسٹ ’وزڈن کرکٹ‘  پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے اپنے تجربے کو ’پُرآشوب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی سمجھ گئے تھے کہ اُن کا اس ٹیم پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی ’یہ چند مہینے بہت ہنگامہ خیز تھے۔ میں نے بہت جلد...
    بھارت کی شرح پیدائش 2 سے کم ہو گئی ہے اور اگر یہی رجحان جاری رہا تو سنہ 2065 کے بعد آبادی میں کمی کا امکان ہے جس کے اثرات نسلوں بعد ظاہر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش کرگیا، 242 افراد سوار، سابق وزیراعلیٰ گجرات سمیت 133ہلاکتوں کی تصدیق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی اس وقت آبادی 1.5 ارب کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق آئندہ د2 دہائیوں میں یہ آبادی بڑھ کر 1.7 ارب تک جا سکتی ہے لیکن اس کے بعد آبادی میں تیزی سے کمی کا رجحان سامنے آنے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یو این پاپولیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) امریکی میڈیا نے حکومتی ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے، بغداد میں اپنے سفارتخانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے زیر کفالت افراد کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز نے اس معاملے سے واقف حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ حکام نے قطعی طور پر یہ نہیں بتایا کہ مشرقی وسطیٰ کے مختلف مقامات سے امریکی افراد کے انخلا کا سبب کیا ہے، تاہم بدھ کے روز امریکی حکام کو بتایا گیا کہ اسرائیل ایران میں کارروائی شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق...
    (گزشتہ سےپیوستہ) حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی کے لیئے کام کرے لیکن یہ بھی دیکھنا ہے کہ آیا ہم اپنا فرض صحیح طریقے سے ادا کررہے ہیں؟ جس دور میں ہیں ہم سب نفسانفسی کی زندگی گزار رہے ہیں ہم معاشرتی ذمہ داریوں کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتے۔ اپنی ذات سے نکل کر جب ہم دوسروں کے بارے میں سوچنا شروع کریں گے تو جرائم سمیت دیگر مسائل کا حل بھی نکل آئیگا۔ پاکستان کا واحد مسئلہ صرف اور صرف معاشی ہے۔یہی مسئلہ بڑھتے ہوئے جرائم کا سبب بھی ہے۔ جرائم کے بڑھنے کی وجہ احساس محرومی بھی ہے۔ انصاف کا بول بالا نہ ہو۔طاقتور، کمزور پر حاوی ہونے لگے تو ملک میں...
    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ فائنل میں محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی، وسیم جونیئر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ معین خان نے کہا کہ لاہور نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا جو  بڑی کامیابی ہے۔ سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز نے میچ کا پانسا پلٹا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ میچ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔...
    انسانی جسم کے لیے کولیسٹرول نہایت ضروری ہے مگر جب اس کی مقدار مخصوص حد سے تجاوز کر جائے تو یہ مختلف طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، جس سے عمومی صحت متاثر ہوتی ہے۔ کولیسٹرول ایک ’چربی نما مادہ‘ ہے جو ہمارے جگر کی پیداوار ہے اور جسم کے کئی اہم افعال کے لیے ناگزیر ہے، چونکہ کولیسٹرول پانی میں حل نہیں ہوتا، لہٰذا یہ خون میں لائپوپروٹینز کی مدد سے گردش کرتا ہے۔ کولیسٹرول نہ صرف خلیوں کی دیواروں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ وٹامن ڈی اور چند مخصوص ہارمونز کی تیاری میں بھی معاون ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کی زیادتی کے اثرات جب جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو یہ...
    کم عمری میں بال سفید ہونے کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں یہ عمل عمر رسیدگی کے ساتھ ہوتا تھا۔ مگر اب 15 سے 25 سال کی عمر میں بھی نوجوانوں کے بال سفید ہونا شروع ہو رہے ہیں، جس کی وجوہات میں ذہنی تناؤ،ہارمونی تبدیلیاں،جسم کے مدافعتی نظام کے حملہ آور ہونے کے نتیجے میں ہونے والے امراض اور بالوں پر کیمیائی منصوعات کا استعمال شامل ہیں۔ سول اسپتال کراچی کے ماہر امراض جلد ڈاکٹر راجیش کمار نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ایسی کوئی مستقل میڈیکل تھراپی دستیاب نہیں جو سفید بالوں کو دوبارہ سیاہ کر سکے لیکن پروٹین اور بائیوٹن والی غذا مزید بال سفید ہونے سے روک سکتی...
    سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے...
    سٹی42 :  سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔  سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔   عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہورہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک  جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ...
    سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج متعدد ایف آئی آرز کو یکجا کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی رٹ پٹیشن مسترد کرنے کی کوئی معقول وجوہات نہیں بتائیں، جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیےکہ عدالت کے حکم اور شاہی فرمان میں فرق ہونا چاہیے، عدالتی فیصلہ ہمیشہ وجوہات پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک واقعے پر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں۔ جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو رٹ مسترد کرنے کی وجوہات دینی چاہیے۔  جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بادشاہوں والا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔
    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی اہم وجہ اوور اسپیڈنگ ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ بائیک سوار و گاڑی چلانے والے کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہمیں کس لائن پر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 55 فیصد موٹرسائیکل ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ دیگر حادثات حد رفتار سے تجاوز، لین کی خلاف ورزی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ٹریفک، حادثات، اسباب اور سدِباب“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے...
    کراچی: کراچی میں ٹریفک پولیس کے سربراہ (ڈی آئی جی) پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 55 فیصد موٹرسائیکل ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ دیگر حادثات حد رفتار سے تجاوز، لین کی خلاف ورزی کیوجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام ”ٹریفک، حادثات، اسباب اور سدِباب“ کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اورایڈوائزر گورنر سندھ طارق مصطفی کے علاوہ میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر سجاد ،مختلف اسپتالوں کے عہدے داران سمیت مختلف سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت کی۔ سیمینار میں ٹرینر، محقق، اور سندھ پولیس میں سپارک کے...
    سعید احمد سعید :  طیاروں کی عدم دستیابی اور دیگر تکنیکی وجوہات کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر اندرون و بیرون ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک جانے والی 13 جبکہ بیرون ملک سے لاہور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جس سے سینکڑوں مسافر متاثر ہوئے۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 اور لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 739 شامل ہیں۔ اسی طرح کویت سے لاہور آنے والی پرواز جے نائن 501 اور لاہور سے کویت جانے والی الجزیرا ایئر کی پرواز جے نائن 502، کولمبو سے آنے والی سری لنکن ایئر...
    جنوبی افریقی فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا نے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وقتی معطلی کا اعتراف کرلیا۔ گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے  فاسٹ بولر  معطلی کے بعد تین اپریل کو آئی پی ایل کے دوران ہی واپس جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ان کی روانگی پر ان کی فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ کسی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس وطن گئے ہیں اور ان کی بھارت واپسی کے متعلق کوئی بات حتمی نہیں ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن (SACA) کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیگیسو رباڈا نے اپنے عمل کے لیے معافی مانگی اور کھیل کا دوبارہ حصہ بننے کے عزم کا اظہار...
    پہلگام واقعے پر دنیا اور سفارتی ماہرین، پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیاب قرار دے رہے ہیں جبکہ بھارت اِس بار سفارتی محاذ پر برے طریقے سے ناکام ہوا ہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پہلگام واقعے پر جو قرارداد سامنے آئی اُس میں اِس واقعے کو جموں و کشمیر کے تناظر میں دیکھا گیا، نہ کہ ایک بھارتی علاقے کے طور پر، یہ بھارت کی ایک بہت بڑی ناکامی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یہ مؤقف کہ وہ روس اور چین کی شمولیت کے ساتھ اِس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے، اس مؤقف نے بین الاقوامی طور پر پاکستان کے مؤقف کو مزید تقویت دی۔  بھارت جو اکثر معاملات پر دنیا بھر میں اپنے مؤقف...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ سکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609 اور 610 منسوخ کی گئی ہیں۔ دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے سکردو کی پروازیں پی کے 455 اور 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئر پورٹ حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور 311 پونے 3 گھنٹے لیٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی گلگت اور سکردو کے لیے کے پروازیں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہیںترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ بدھ کے روز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ کی گئیںکل سے تمام پی آئی اے پروازوں کی گلگت اور سکردو روانگی معمول کے مطابق متوقع روانہ ہونگی ہے.(جاری ہے) ادھرگلگت ائیر پورٹ پر حکام کا کہنا ہے کہ تمام کمرشل پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں حکام کے مطابق تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ سکردو ائیر پورٹ پر بھی پی آئی اے کی تینوں فلائٹس...
     (اقصیٰ شاہد)پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکااورتکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ،سلام کوٹ ،فیصل آباد جانیوالی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں،کراچی سے بیرون ملک جانیوالی 7پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہواہے۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے157،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310،کراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے340اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواَ نائن پی 851شامل ہیں۔ لاہور: میوہسپتال پولیس کی کارروائی ،متحرک سٹریٹ کریمنلز گرفتار  کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811 ،کراچی سے بانکوک جانے والی تھائی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان کے بعد پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران ان کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے لیے اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق تمام تر انتظامات کے باوجود بھی گزشتہ کچھ دنوں سے رضاکارانہ افغانستان واپس جانے والوں کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ واپسی کا عمل سست روی کا شکار پاکستان حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی کا دوسرا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہوچکا ہے جس کے تحت افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افغان باشندوں کی واپسی ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد محکمہ...
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو...
    اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مالی وسائل میں غیرمعمولی کٹوتیوں کے باعث زچگی کی اموات روکنے کی جانب پیش رفت کو خطرات لاحق ہیں۔ سنہ2000  اور 2023 کے درمیانی عرصہ میں ضروری طبی خدمات تک رسائی میں بہتری کے نتیجے میں زچگی کی اموات میں 40 فیصد تک کمی آئی تھی۔ تاہم 2016 کے بعد یہ پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔ سنہ 2023 میں تقریباً 260،000 خواتین حمل اور زچگی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جنسی و تولیدی صحت کے لیے ادارے (یو این ایف پی اے) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں زچگی...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔  عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔  دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں...
    عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں۔ اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عیدادا نہیں کر سکے۔ اڈیالہ جیل میں نماز عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔ خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ...
    کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں ہونے والی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ تیل اور گیس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی وجہ یہاں نیچے گیس کا ذخیرہ ہو سکتا ہے، جس کی گہرائی کم ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں 1200 فٹ کھدائی کے دوران آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق انہوں نے صرف 1200 فٹ تک کھدائی کی تھی، اور اس سے قبل مٹی کی ٹیسٹنگ بھی کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہاں کی گیس کی موجودگی نہیں۔ دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد عملے کو موقع پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے ماتحت نہیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت سے زیر سماعت کیس دوسرے بینچ منتقل کرنے پر توہینِ عدالت ازخود کیس میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کے ماتحت عدالت نہیں، رجسٹرار آفس نے اسی وجہ سے یہ درخواست اعتراض کے ساتھ چیف جسٹس کے سامنے...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بزنس مین کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بغیر وجوہات دوبارہ طلبی کا مقصد بدنیتی ہوتا ہے۔   جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو ایف آئی اے کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔  درخواستگزار کے وکیل نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ محمد سلیم پراپرٹی کے کام سے منسلک ہیں، ایف آئی اے بار بار طلب کر رہی ہے۔ کیس بھائی کیخلاف ہے لیکن میرے مؤکل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔  وکیل نے بتایا کہ کمرشیل بینکنگ سرکل اس بات کی تفتیش نہیں کررہا کہ ڈارمنٹ اکاؤنٹ میں رقم کیسے...
    عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عمران خان کی جانب سے وکلا کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست دائر کردی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کے لیے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کروائی جائے اور بانی پی ٹی آئی کی حاضری بھی لگوائی جائے۔ وکلا کی جانب سے درخواست میں مؤقف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹوکیس  کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر عدالت سے وجوہات بتانے کی درخواست دائر کردی گئی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا سلمان صفدر، قوسین مفتی اور ارشد تبریز نے درخواست دائر کی،توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت اور وہین بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت اچانک منسوخ کردی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11میں ہوئی،27فروری،11مارچ کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس  کی سماعت منسوخ یا ملتوی کردی گئی،بانی پی...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بلند سطح کی طرف گامزن ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 972 پوائنٹس اضافے سے 117974 پر بند ہوا، بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔ آج کاروباری اوقات کار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 118243 پوائنٹس رہی، اسٹاک مارکیٹ ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ 5 سیشن سے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ’3800 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈیکس ایک بار پھر تیزی سے ریکارڈ بلندی کی طرف بڑھ رہا ہے، آج...
    امریکی خلاباز سنی ولیمز اور بچ ولمور کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر طویل قیام کے بعد واپسی کے حوالے سے ٹرمپ اور بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات پر مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر ایلون مسک، جن کی کمپنی اسپیس ایکس نے خلابازوں کی واپسی میں مدد کی، کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال خلابازوں کو جلد واپس لانے کی پیشکش کی تھی، لیکن بائیڈن انتظامیہ نے ’’سیاسی وجوہات‘‘ کی بنا پر اسے مسترد کردیا۔ تاہم، ناسا اور خلائی ماہرین، بشمول دونوں خلابازوں کے، اس بات سے اختلاف کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ سیاسی تھا۔ 4 مارچ کو ایک پریس کانفرنس میں، ناسا کے اہلکاروں نے کہا کہ خلابازوں کی واپسی میں تاخیر کی وجوہات...
    رمضان کے مہینے میں دیر تک جاگنے کے جسم اور جلد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں کیے گئے صدقے کو مستقل طور پر اپنی زندگی میں اپنائیں جلد ایک ایسا آئینہ ہے جو صحت کی عمومی حالت کی عکاسی کرتی ہے اور روزمرہ کی عادات میں کسی بھی تبدیلی سے جلد متاثر ہوتی ہے اور تھکاوٹ کے آثار نمایاں ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے جسم کی حیاتیاتی گھڑی متاثر ہوتی ہے اور جلد میں خون کی روانی میں کمی واقع ہوتی ہے اور جس کے نتیجے میں جلد کی دھندلاہٹ، آنکھوں کے گرد حلقے اور خون کی دھڑکنیں بڑھ جاتی ہیں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہو...
    (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سےلاہور، اسلام آباد، جدہ، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروزیں شامل ہیں۔  تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سےلاہورجانےوالی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،اور 502شامل ہیں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی  کراچی سے اسلام آباد جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 200 تین گھنٹے تاخیر کے بعدتین بجے روانہ ہوگی۔  کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے...