وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنیئرنگ ونگ کے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی ،، لیکن اس پراجیکٹ کی خامیاں چند ماہ میں آشکار ہونا شروع ہو گئیں ،، اس ضمن میں انجئیرنگ ونگ ، ٹھکیدار ، پلاننگ ونگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی جناح اسکوائر پراجیکٹس سے نکلنے والے میٹریل بشمول مٹی کو ڈمپ کرنے کے لیے سائٹس کی این او سی انوائرمنٹ ونگ اور پلاننگ ونگ سے مانگی گئی جس کے تحت پراجیکٹس سے ڈیڑھ کلومیٹر دور خالی جگہ کو فائنل کیا گیا ،، ڈمپنگ پوائنٹ میں تقریبا 34 سے 24 فٹ بھرائی کی گئی جس کا مقصد مستقبل میں مہنگے ترین پلاٹس کی تشکیل بھی تھا ،، جبکہ انوائرمنٹ اور پلاننگ ونگ نے اس ضمن میں خیال ہی نہیں کیا کہ یہاں سے ڈپلومیٹک انکلیو کی سوریج لائن گزر رہی ہے
،، نو محرم کی شدید بارش نے جناح اسکوائر کے پراجیکٹ کی قلعی کھول دی،، ڈپلومیٹ نے اس ضمن وزیراعظم کو شکایت بھی کی تھی اس صورتحال کے پیش نظر ڈمپنگ سائٹس پر دوبارہ ڈگنگ شروع کی گئی چار روز کی مسلسل کھدائی کے بعد نیچے سے سوریج لائن واضح ہونا شروع ہو گئی،، سب نیوز کی ویڈیو کے مطابق سی ڈی اے انجینئرنگ ونگ ، روڈ میٹیننس اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار مسلسل سوریج لائن کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں ، لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کسی بھی بڑے پراجیکٹس سے قبل سروے کیوں نہیں کروایا گیا ؟ انوائرمنٹ ونگ اور پلاننگ ونگ نے این او سی کیوں دی ؟ کیا مستقبل کے اربوں روپے کے پلاٹس کریٹ کرنے کا خواب کس نے دیکھایا؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات 59کھرب روپے سے تجاوز کرگئے سرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات 59کھرب روپے سے تجاوز کرگئے فلسطینیوں کا اسرائیل کے قائم کردہ کیمپ میں منتقل ہونے سے انکار مشرق وسطی میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بناسکتے ہیں ، ایران محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے ’معمولی نقصان‘ ہوا تھا، پینٹاگون کی تصدیق اپوزیشن کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جناح اسکوائر پراجیکٹ انوائرمنٹ ونگ سوریج لائن سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں