مہمند ڈیم پروجیکٹ 2027 ء میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ ممبر (واٹر) واپڈا سید علی اختر شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین نے مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ان سائٹس میں سپل وے ، پاور ہائوس ، مین ڈیم ، ڈائی ورشن سسٹم اور پاور ان ٹیک شامل ہیں۔چیئرمین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پراجیکٹ پر ریور ڈائی ورشن ٹنلز، اپ سٹریم اور
ڈائون ا سٹریم عارضی (Coffer) ڈیمز ، ڈیم Plinth، دائیں اور بائیں پشتوں اور ڈیم فائونڈیشن کی کھدائی جیسے اہم اہداف مکمل ہونے کے بعد رواں سال مئی میں مین ڈیم پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔ مین ڈیم کی تکمیل کے بعد مہمند ڈیم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار2027 میں شیڈول ہے۔ زرعی مقاصد، سیلاب سے بچائو اور کم لاگت بجلی کے حوالے سے مہمند ڈیم پراجیکٹ کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلیے اپنی بھرپور کوششیں کریں۔213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی (Concrete Face Rock Filled) ڈیم ہے۔ پراجیکٹ کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مہمند ڈیم پراجیکٹ
پڑھیں:
امریکا: فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک‘10 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلونیا کے علاقے فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3افرادہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 40افراد ساؤتھ ایٹنگ اسٹریٹ کے باہرجمع تھے کہ اچانک فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوگیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ،جب کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔