data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہمیشہ سستی، غنودگی اور مسلسل تھکن محسوس کرنا صرف عام تھکن نہیں بلکہ ایک ایسا طبی مسئلہ ہو سکتا ہے جسے نظرانداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل نیند کی کیفیت میں رہنے کے پیچھے جسمانی، نفسیاتی اور طرزِ زندگی سے متعلق متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جنہیں سمجھنا اور بروقت تشخیص کروانا انتہائی ضروری ہے۔

اکثر لوگ ناکافی نیند یا نیند کے دوران سانس رکنے کے مسائل (Sleep Apnea) کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جس سے دماغ کو دن بھر مناسب آکسیجن نہیں مل پاتی اور نتیجتاً مسلسل غنودگی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ Restless Leg Syndrome اور Insomnia جیسے نیند میں خلل ڈالنے والے امراض بھی دن بھر سستی اور تھکن کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کچھ ادویات بھی دن بھر کی سستی اور نیند میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، ان میں اینٹی ہسٹامینز جو عام طور پر الرجی کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں، اینٹی ڈپریسنٹس اور اینٹی اینزائٹی یا درد کم کرنے والی دوائیں شامل ہیں۔ یہ ادویات جسم پر اثر ڈال کر نہ صرف تھکن بڑھا سکتی ہیں بلکہ نیند کے معمولات کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

کئی جسمانی مسائل بھی مسلسل نیند کی کیفیت پیدا کر سکتے ہیں۔ خون کی کمی، آئرن یا وٹامن بی-12 کی کمی دماغ اور جسم کو توانائی دینے میں رکاوٹ ڈالتی ہے، جس سے تھکن اور نیند بڑھ جاتی ہے۔ Hypothyroidism یعنی کم فعال تھائرائیڈ میٹابولزم کو سست کر دیتا ہے، جس سے مستقل نیند آتی ہے۔ اسی طرح ذیابیطس میں شوگر کے اتار چڑھاؤ، وٹامن ڈی کی کمی یا دیگر غذائی کمی بھی سستی اور غنودگی کے عوامل میں شامل ہیں۔

نفسیاتی مسائل جیسے ڈپریشن اور اینزائٹی مسلسل تھکن اور نیند کی کیفیت کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طرزِ زندگی کے عوامل جیسے ورزش کی کمی، زیادہ بیٹھنا، زیادہ کاربوہائیڈریٹس اور شکر کا استعمال، کیفین کا بے قاعدہ استعمال اور ڈی ہائیڈریشن بھی مستقل تھکن کا سبب بن سکتے ہیں۔

کچھ کم معروف مگر سنگین وجوہات بھی ہیں، جیسے Chronic Fatigue Syndrome (CFS) یا Narcolepsy—ایک نیورولوجیکل بیماری جس میں اچانک نیند کے دورے آ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مسلسل سستی اور غنودگی محسوس ہو رہی ہے تو اسے نظرانداز نہ کیا جائے، بلکہ فوری طور پر طبی معائنہ کروایا جائے تاکہ کسی سنگین مسئلے کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سستی اور سکتے ہیں کی کمی

پڑھیں:

ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔

سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جاچکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی کی زیادہ قیمتوں کے باعث صنعتی شعبے میں کھپت کم رہی، اسی وجہ سے حکومت صنعتوں کو خصوصی پیکیج دے رہی ہے تاکہ کھپت میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید بتایا گیا کہ سولرائزیشن کے باعث دن کے وقت بجلی کی کھپت 15 ہزار میگاواٹ رہی، جب کہ رات کے اوقات میں کھپت 21 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

 ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ کے تخمینے کے مقابلے میں صرف 4 ہزار میگاواٹ رہی، جس کے باعث فرنس آئل پاور پلانٹس کو زیادہ استعمال کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فرنس آئل پلانٹس 6 فیصد زیادہ چلے ، تاہم انہیں صرف پیک آورز کے دوران استعمال کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی فروخت کرنے پر اگست میں 8 ارب روپے سے زائد اضافی لاگت آئی۔ صارفین کی جانب سے تھرکول بلاک ٹو سے کوئلہ فراہمی اور ریلوے لائن منصوب کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے گئے۔سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ ریلوے لائن کی تکمیل کے بعد کوئلہ صرف لکی سیمنٹ کو نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے دستیاب ہو گا، جس سے سیمنٹ، مائنز اور دیگر صنعتی شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔

نیپرا کے مطابق، فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی ہے اور اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔فیصلے کی منظوری کی صورت میں کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کو یہ ریلیف ملے گا۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • رات کو زیادہ تیز روشنی اُدھیڑ عمر افراد میں فالج اور ہارٹ فیل کا خطرہ بڑھاتی ہے، تحقیق
  • کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کیوجہ سے نوجوان کن امراض میں مبتلا ہورہے ہیں؟
  • استنبول مذاکرات کا چوتھا دور جاری، افغان وفد فیصلہ کرنے میں گومگو کی کیفیت کا شکار
  • ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان
  • سردی آتے ہی انڈے مہنگے، مرغی سستی
  • ڈینگی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے،چیمبر آف کامرس
  • دماغی امراض اور بے خوابی
  • دعا اور قرآن پاک کی تلاوت سے کینسر پر مکمل قابو پایا، ونیزہ احمد کا انکشاف