میلسی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا اہتمام، مفت ادویات تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صوبائی کوارڈینیٹر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب بھر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مختلف تحصیلوں میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر مکانات تباہ ہوئے ہیں وہاں متاثرین خیمے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ضلع وہاڑی کی سیلاب سے متاثرہ تحصیل میلسی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں پر میل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت چیک کیا اور ادویات بھی دیں، اس موقع پر وحدت یوتھ تحصیل میلسی کے رہنما حسنین رضا اور اعظم بھی موجود تھے۔ میڈیکل کیمپ میں تین سو سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا۔ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صوبائی کوارڈینیٹر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اورانسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب بھر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مختلف تحصیلوں میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر مکانات تباہ ہوئے ہیں وہاں متاثرین خیمے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔