Jasarat News:
2025-12-11@21:49:57 GMT

سردی آتے ہی انڈے مہنگے، مرغی سستی

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، سردی کی آمد کے ساتھ ہی فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت مزید 7 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 432 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی 5 روپے کمی کے بعد 298 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈے 333 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں انڈوں کی طلب میں اضافہ ہونے سے قیمتوں میں اوپر جانے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جب مارکیٹ میں چیز مہنگی ہوتی ہے تو مجبورا ہم بھی چیزوں کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں۔

شہریوں کی شکایات کے مطابق شہر کی کئی اوپن مارکیٹوں میں دکاندار سرکاری نرخنامے سے 20 سے 25 روپے فی کلو زائد قیمت پر برائلر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پرچون فروش اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے، گرانفروشی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی کی قیمت فی کلو

پڑھیں:

پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت 13 کروڑ روپے فی سال مقرر

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کر دیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال 13 کروڑ روپے کی بھاری بنیاد قیمت مقرر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے وقت اپنائی گئی پریکٹس سے مختلف ہے۔ تاہم نئی قیمتیں تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ 2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام مالی معاملات پاکستانی روپے میں منتقل کردیے ہیں۔

موجودہ فرنچائزز کی نئی قیمتیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز — 2019 کے چیمپیئن — اب بھی سب سے کم قیمت والی فرنچائز ہیں، جن کی سالانہ قیمت تقریباً 3.6 کروڑ روپے ہے۔

پشاور زلمی — 2017 کے فاتح — کی قدر بڑھ کر 4.8 کروڑ روپے سالانہ ہو گئی ہے، جو پہلے 1.6 ملین امریکی ڈالر تھی۔

کراچی کنگز — 2020 کے چیمپیئن — کی قیمت اب 6.5 کروڑ روپے سالانہ مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 2.6 ملین امریکی ڈالر تھی۔

لاہور قلندرز — 2022، 2023 اور 2025 کے فاتح — کی قیمت 6.7 کروڑ روپے سالانہ رکھی گئی ہے، کراچی کنگز کے مقابلے میں معمولی زیادہ۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان

ملتان سلطانز — جو لیگ میں پہلی دو سیزنز کے بعد شامل ہوئے اور پہلے سب سے زیادہ قیمت 6.3 ملین امریکی ڈالر تھی — کو اب 10.8 کروڑ روپے سالانہ کی نئی قیمت دی گئی ہے۔

پی سی بی نے فرنچائزز کے سالانہ کھلاڑی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا، جو فی ٹیم 1.4 ملین امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔

2 نئی فرنچائزز کے لیے منصوبہ بندی

پی سی بی نے لندن میں ایک روڈ شو منعقد کیا تاکہ دو نئی فرنچائزز اور ملتان سلطانز کے لیے سرمایہ کار تلاش کیے جا سکیں۔ بورڈ نے 6 شہروں  راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، مظفرآباد اور گلگت  کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جن میں سے 2  شہر منتخب کیے جائیں گے تاکہ PSL کی ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائے۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک میں بھی ایک روڈ شو کرے گا، جو بورڈ کی عالمی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا حصہ ہے، تاکہ 2 نئی فرنچائزز کی نیلامی سے قبل بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جاسکے۔ یہ اقدام لیگ کی تجارتی طاقت، عالمی فالوئنگ اور طویل مدتی ترقی کے امکانات دکھانے کے لیے ہے۔

پی سی بی کے عالمی منصوبے میں پاکستانی کھلاڑی

نیویارک کے روڈ شو میں چھ پاکستانی مرد کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں T20I کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی ایل پی سی بی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • ٹنڈولہیار،موسم سرما آتے ہیں گیس لوڈشیڈنگ شروع
  • پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت 13 کروڑ روپے فی سال مقرر
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ
  • صارفین مہنگی بجلی کی قیمت تا حال ادا کر رہے ہیں:گوہر اعجاز
  • پاکستان ریلوے کی آمدنی: روزانہ 300 ملین روپے وصولی
  • نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ
  • شوگر ملز کی کرشنگ شروع نہ ہوسکی، سندھ میں زرعی بحران کا خدشہ