ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کی ہٹ دھرمی پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف، معاملہ آئی سی سی میں جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی پر پاک بھارت تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے وصول نہیں کرے گا۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کے مطابق، بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باضابطہ خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی بھارت کو ارسال کی جائے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی بھارتی بورڈ کو دبئی آکر لینا ہوگی، اے سی سی کا دو ٹوک مؤقف
سائیکیا نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے گا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بھارت کو سری لنکا اور افغانستان کی حمایت بھی حاصل ہے۔
اے سی سی کی پیشکش اور پاکستان کا جوابایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو 10 نومبر کو ہونے والی تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم بھارت کے انکار کے بعد پی سی بی نے بھی قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اقدام کا مؤثر اور قانونی جواب دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے اور انڈیا کو کیسے مل سکتی ہے؟
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرافی کی حوالگی اے سی سی کے ضابطوں کے مطابق ہوگی، اور کسی ملک کو ذاتی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر ضابطے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
محسن نقوی کا جوابی خطپی سی بی چیئرمین اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے بھارتی بورڈ کے خط کے جواب میں ایک تفصیلی مراسلہ ارسال کیا ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کی ایشیا کپ جیت کا اعتراف کیا جاتا ہے، تاہم اے سی سی ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جس کے فیصلے کسی سیاسی دباؤ یا باہمی تعلقات کی بنیاد پر تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی ٹرافی شوٹ منسوخ
محسن نقوی کے مطابق، بھارتی خط اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ سے قبل موصول ہوا تھا اور اس پر اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ بھارتی بورڈ نے یہ خط تمام اے سی سی اراکین کو بھی ارسال کیا، اس لیے ریکارڈ درست کرنا ضروری سمجھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ٹرافی بھارت پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ ٹرافی بھارت پاکستان ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی کے مطابق اے سی سی کیا گیا
پڑھیں:
ایشیا میں تبدیلی کے آثار،روسی صدر بھارت پہنچ گئے
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 06-12-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Asia’s New Power Shift: Iran, Turkey, Russia & India — What’s Really Happening Now
ایشیا میں تبدیلی کے آثار،روسی صدر بھارت پہنچ گئے
نئی صف بندیاں، نیا کھیل،بار بار تبدیلیاں؟
مزاحمت کا اسلحہ امریکہ و اسرائیل کے گلے کاکانٹا؟
ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
پروگرام کا خلاصہ:
اس وی لاگ میں
ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال پرجہاں ایران، ترکی، روس، بھارت اور یمن خطے کی نئی طاقت بن کر ابھر رہے ہیں۔عالمی سیاست کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے اور نئی سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک صف بندیاں سامنے آ رہی ہیں۔
وی لاگ میں آپ جانیں گے:
✔ روس–بھارت تعلقات کا نیا رخ
✔ اسرائیل کے اندر ایرانی انٹیلی جنس کی حیران کن رسائی
✔ ایران–ترکی اسٹریٹجک اتحاد
✔ یمن کی بحری کارروائیوں کا خطے پر اثر
✔ امریکا اور یورپ کی کم ہوتی گرفت
✔ ایشیا کا نیا پاور اسٹرکچر
اگر آپ عالمی سیاست، خطے کی اسٹریٹجی اور بڑی طاقتوں کی چالوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے۔
مزید وی لاگز کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن ضرور دبائیں۔اور کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں جزاک اللہ۔
#Geopolitics #MiddleEast #GlobalNews #Iran #Turkey #Russia #India #Yemen #AsiaPolitics #WorldAffairs #BreakingNews #InternationalRelations #PowerShift #CurrentAffairs #GlobalTrends