دیوالی پر بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی بدترین بدنظمی؛ ترقی یافتہ شہروں کا حسن گہنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
دیوالی تہوار کے موقع پر بیرون ملک رہنے والے بھارتیوں نے بدترین بدنظمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی یافتہ شہروں کا حسن گہنا دیا۔
بیرون ملک مقیم بھارتیوں نے دیوالی کو خود متنازع شکل دے دی اور اس تہوار کے موقع پر بیرون ملک مقیم بھارتی شہری فضائی آلودگی اور گندگی پھیلانے میں مصروف نظر آئے۔
دیوالی کے موقع پر بھارتی شہریوں کی امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں بد تہذیبی اور ہلڑ بازی کی روش برقرار رہی۔ کینیڈا کے شہر انٹاریو میں دیوالی کے پٹاخوں سے جنگل میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ بھی پیش آیا ۔
چند شرپسند بھارتیوں نے امریکا میں قانون کو پامال کر کے شدید آتش بازی اور عوامی زندگی میں خلل پیدا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک
پڑھیں:
غزہ نسل کشی کا مذاق بنانے پر رام گوپال ورما سخت تنقید کی زد میں
بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور نسل کشی پر نامناسب تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رام گوپال ورما نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک متنازع پوسٹ میں دیوالی کے تہوار کو غزہ کی تباہی سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں صرف ایک دن دیوالی ہوتی ہے، لیکن غزہ میں روز دیوالی ہوتی ہے۔
In INDIA only one day is DIWALI and in GAZA, every day is DIWALI????????????
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) October 20, 2025
ان کے اس بیان پر صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ کے مظلوم عوام کی توہین اور انسانیت سے عاری مذاق قرار دیا۔
ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ اسی لیے میں مسلمان ہونے پر فخر کرتا ہوں، ہم کبھی نسل کشی کا جشن نہیں مناتے۔
ایک اور نے کہا کہ دیوالی جیسے مقدس تہوار کا موازنہ غزہ کی تباہی سے کرنا انتہائی غلط اور ناقابلِ برداشت ہے۔
پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لکھانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ رام گوپال ورما کا یہ ٹویٹ بھارتی معاشرے میں اخلاقی زوال کی نشانی ہے، فلموں کی ناکامی کے بعد اب انسانیت میں بھی ناکام ہوگئے، ان سے سمجھداری کی امید رکھنا ویسا ہی ہے جیسے ان کی فلم کے ہٹ ہونے کی۔
بھارتی سماجی کارکن راکھی تریپاٹھی نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں انسان بننے میں برسوں لگیں گے، تمہیں جشن اور تباہی کا فرق ہی معلوم نہیں۔
دوسرے صارفین نے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو تمہارے سیاہ لطیفوں کی نہیں، انسانیت کی ضرورت ہے، شرم کرو، تم واقعی ظالم انسان ہو، یہ انتہائی گھناؤنی اور شرمناک بات ہے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق رام گوپال ورما کی اس قابلِ مذمت پوسٹ کو ہندو انتہا پسندوں کے ایک طبقے کی جانب سے ہزاروں لائکس ملے۔