روہت شرما نے ون ڈے رینکنگ میں بنایا منفرد ریکارڈ، عمر رسیدہ بیٹر بن کر نمبر ون بیٹر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹ کے تجربہ کار بیٹر روہت شرما نے ایک نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے۔ یہ کارنامہ انہوں نے کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا۔
بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین رینکنگ میں روہت شرما نے 2 درجے ترقی کرتے ہوئے نمبر ون بیٹر کا مقام حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ناقابل شکست سنچری شامل تھی، جس کی بدولت بھارت نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس سیریز میں روہت نے مجموعی طور پر 3 میچوں میں 202 رنز بنائے۔
یہ روہت شرما کی پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے کی کامیابی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کارنامہ انہوں نے 38 سال اور 182 دن کی عمر میں انجام دیا، جس سے وہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والے سب سے عمر رسیدہ بیٹر بھی بن گئے۔
آئی سی سی کی حالیہ رینکنگ میں دوسری پوزیشن افغانستان کے ابراہیم زادران کے نام ہے، جبکہ تیسرا نمبر بھارتی کپتان شبمن گل اور چوتھی پوزیشن پاکستان کے بابر اعظم کے پاس ہے۔
یہ اعزاز نہ صرف روہت شرما کی بے مثال کرکٹ صلاحیتوں کی تصدیق کرتا ہے بلکہ ان کی لگن اور تجربے کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر روہت شرما بیٹر بن
پڑھیں:
ویمنز ون ڈے رینکنگ، نشرح سندھو 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے پر نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نشرح سندھو بہترین کارکردگی کے باعث 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون بدستور سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کی ایلانا کنگ 7 وکٹ کی شاندار کارکردگی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئیں۔
بیٹنگ میں بھارت کی سمرتی مندھانا نے ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ 6 درجے ترقی نے ایشلی گارڈنر کو دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔
جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارٹ 2 درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئیں۔
پاکستان کی سدرہ امین ایک درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلی گئیں، عالیہ ریاض کو 5 درجے تنزلی نے 50 ویں نمبر پر دھکیل دیا۔
An intense week of #CWC25 had big implications on ICC Women's ODI Player Rankings ????
More ➡️ https://t.co/MNBe7rWGCF pic.twitter.com/UcCSWLsWlI
انگلینڈ کی ایمی جونز ٹاپ 10 میں شامل ہو گئیں، اینابیل سدرلینڈ 16 درجے ترقی کے ساتھ 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں ایشلی گارڈنر بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں، جنوبی افریقہ کی مریزانے کیپ نے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔