آئی سی سی رینکنگ جاری، روہت شرما ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹس ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں کئی نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ون ڈے بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے پہلی بار دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، جب کہ افغان اوپنر ابراہیم زدران دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر بدستور برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے۔
بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر تین درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا؛ البتہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجہ بہتری کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آگئے، جب کہ پاکستانی بلے بازوں میں شان مسعود پانچ درجے ترقی کے بعد 42ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
محمد رضوان پانچ درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر آگئے، جبکہ سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے ساتھ 12ویں پوزیشن پر فائز ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دو درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، جبکہ پاکستان کے نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد 11ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورن چکرورتھی بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن محمد نواز آٹھ درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر جا پہنچے ہیں۔
آئی سی سی کی یہ تازہ درجہ بندی تینوں فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگیوں کا عکاس ہے، جس میں بھارتی کرکٹرز کی برتری اور پاکستانی کھلاڑیوں کی جزوی بہتری نمایاں دکھائی دیتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک درجہ بہتری کے ساتھ درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پر پہنچ گئے گئے ہیں ٹی میں بھارت پوزیشن پر ٹی ٹوئنٹی بھارت کے
پڑھیں:
35 واں نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
کراچی میں اختتام پذیر ہونے والے 35ویں نیشنل گیمزمیں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے میڈل ٹیبل پر واضح سبقت حاصل کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
نیشنل گیمز میں 1968 سے ناقابلِ شکست پاکستان آرمی نے200 گولڈ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہتے ہوئے مسلسل 31ویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کی۔
پاکستان آرمی نے8 روز تک جاری رہنے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر میڈلز کی ٹرپل سینچری اور گولڈ میڈل کی ڈبل سینچری مکمل کی۔پاکستان آرمی کے 358 میڈلز میں 200 گولڈ 97 سلور اور56 براز میڈل شامل رہے۔
پاکستان آرمی کی روایتی حریف پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر 232 میڈلز حاصل کیے جس میں 85 گولڈ، 73 سلور اور 74 برانز میڈل شامل تھے۔پاکستان نیوی نے سیلنگ اور شوٹنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 110 میڈلز اپنے نام کیے جس میں 36 گولڈ، 39 سلور اور 35 برانز میڈل شامل ہیں۔
126 میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب کا صوبوں میں پہلا نمبر رہا۔پنجاب نے 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 برانز میڈلز پر ہاتھ صاف کیا۔ایچ ای سی نے 14 گولڈ 39 سلور اور 65 برانزمیڈلز کے ساتھ میڈلز کی مجموعی تعداد 118 کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن پائی۔ میزبان سندھ نے 11 گولڈ، 26سلور اور 59برانز میڈل سے تقویت پاکر مجموعی طور پر 96 میڈلز کے ساتھ چھٹی اور صوبوں میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ساتویں پوزیشن پانے والی پی اے ایف کے 53میڈلز میں 10 گولڈ ،16 سلور اور 27 برانز میڈل شامل تھے۔خیبر پختونخواہ نے 69 میڈلز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمایا جن میں پانچ گولڈ، 18سلور اور 46 برانز میڈل شامل تھے۔
بلوچستان نے مجموعی طور پر 48 میڈل جیت کر نویں پوزیشن حاصل کی۔ ان میں چار گولڈ، 14سلور اور 30 برانز میڈل شامل تھے۔
نیشنل گیمز کی سابق فاتح پاکستان ریلویز نے 29 میڈلز کے ساتھ 10 ویں پوزیشن حاصل کی جن میں تین گولڈ، چار سلور اور 22 برانز میڈل شامل رہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد نے دو گولڈ، پانچ سلور اور 11 برانز میڈلز کے ساتھ 18 میڈلز اپنے نام کیے اور 11ویں نمبر پر رہا۔
12ویں پوزیشن پولیس کے ہاتھ لگی جس نے ایک گولڈ،دو سلور اور 25 برانز میڈل حاصل کیے۔ پولیس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 28 رہی۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کوئی گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام نہیں کر سکے۔ تاہم سات، سات برانز میڈل جیت کر بالترتیب 13ویں اور 14ویں پوزیشن پانے میں کامیاب رہے۔
اس طرح گیمز میں شریک تمام 14 دستوں میں کوئی بھی خالی ہاتھ نہ رہا اور ہر دستے نے میڈلز اپنے نام کیے۔