2025-10-29@15:44:09 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«تحریک التوا»:

    —فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹریفک انتظامات اور روڈ سیفٹی اقدامات کے بغیر الیکٹرانک چالان کا نفاذ کیا گیا ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ٹوٹی سڑکیں حادثات کا باعث بن رہی ہیں، غیرفعال ٹریفک سگنل، سڑک کے نشانات، زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سائن بورڈز کی کمی ہے۔ کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیااس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10...
    بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔ تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے،...
    بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک کے متن کے مطابق 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کر کے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔تمام یونیورسٹیوں، کالجز اور انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا وطالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے، یہاں تک کہ لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے والے ادارے بھی مفلوج ہوگئے ہیں اور ٹریفک پولیس بھی چالان نہیں...
    رائیونڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمر بھٹی نے حلقے میں ساڑھے 7 ہزار روپے کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔ احمر بھٹی نے تھریک التویٰ کی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے پی پی 165، تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل و کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر پولیس خاموش تماشائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار انہوں نے لکھا کہ ایسی ہی چوری کی واردات 22 مارچ کو ریلوے کالونی اسپتال والی گلی میں ہوئی جس میں چور سید ظفر عباس نامی شہری کی موٹر سائیکل اٹھاکر...
    پشاور: 10 ہزار ملازمین کی برطرفی کا معاملہ، صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔ تحریک التوا ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی احمد کنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا کے متن کے مطابق نگران دور حکومت میں 10 ہزار سے زائد ملازمین بھرتی ہوئے، موجودہ صوبائی حکومت نے ملازمین کی برطرفی کی متنازعہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ متن کے مطابق ان ملازمین کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے والے سرکاری حکام کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور اس کو انصاف کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا کہ اسمبلی کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میںصوبے میں لوڈشیڈنگ سے متعلق پیپلز پارٹی کی رکنہیر سوہو کی تحریک التوا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے مکمل حمایت کی اور وفاق پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وفاق کے خلاف آغاز سندھ حقوق کی تحریک شروع کی جائے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے کہا کہ آئین پاکستان میں یہ واضح ہے کہ جو چیز جہاں پر پیدا ہوگی، اس پر پہلا حق مقامی لوگوں کا...
۱