ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صوبے میں موبائل ڈیٹا سروس 31 اگست تک بند رہے گی۔صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے 6 اگست کو جاری ہونے والے نوٹی فیکشن کے مطابق صوبے میں فوری طور پر موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے احکامات دیے گئے ہیں، جس کا اطلاق 31 اگست تک رہے گا.نوٹیفیکشن کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن میں متعلقہ اداروں کو 3 جی اور 4 جی سروس کو صوبے میں بند کرنے کی درخواست کی گئی .

تاکہ کسی بھی ناخشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے خبر رسان ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ دہشت گردوں انٹرنیٹ سروس کے زریعے باہمی رابطے میں رہتے تھے جس کی وجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشہ ماہ وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے زائرین کے بذریعہ سڑک کوئٹہ سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔11 مارچ 2025 کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع بولان کے قریب دہشت گردوں نے ہائی جیک کے کے تقریبا 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بعدازاں سیکیورٹی فورسز نے یرغمال مسافروں کی رہائی کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا، ریڈیو پاکستان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 80 یرغمالیوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 12 مارچ کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر اتفاق

کوئٹہ:

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان کوئٹہ میں پیپلزٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے، سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے پیپلز ٹرین سروس کے لیے انجن اور بوگیاں پاکستان ریلویز سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 6 ماہ میں انجن، بوگیاں اور سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، پاکستان ریلویز انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جلد شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس بلوچستان کے عوام کے لیے باعزت، سستی اور تیز رفتار سہولت ہوگی اور یہ منصوبہ ایک نئے سفری دور کی نوید ثابت ہوگا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز ٹرین سروس سے مقامی افراد کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
  • پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر اتفاق
  • حکومت پنجاب کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت کا پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق
  • بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اچانک انٹرنیٹ سروس بندش، شہریوں کو مشکلات
  • بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند، حکام
  • حکومت نے بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دیئے
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل