تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اقصٰی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 5پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں 2بین الاقوامی اور 3اندرونِ ملک پروازیں شامل ہیں۔
کراچی سے بحرین جانے والی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اور دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اندرونِ ملک پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، لاہور جانے والی پی ایف 143، اور سیالکوٹ جانے والی پرواز پی ایف 135 شامل ہیں، جو تمام تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ رہیں۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جانے والی
پڑھیں:
سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن : فائل فوٹوصوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، جس نے غفلت برتی اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے سے متعلق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جس کی بھی ذمہ داری تھی اگر پوری نہیں کی تو سزا ملنی چاہیے، اگر میری ذمہ داری تھی تو مجھے بھی سزا ملنی چاہیے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ریسکیو کی ٹیمیں وہاں پہنچی تھیں، میئر کراچی بھی گئے تھے، افسوس ہوتا ہے ایسے موقع پر الزامات ایک دوسرے پر لگائے جاتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، اگر افسران اپنا کام صحیح نہیں کرتے تو پھر ہم ان کو قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزا دیں گے، پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹے بعد ریسیکو کا کام شروع کردیا گیا تھا۔
سرکاری سطح پر ہیوی مشینری جائےحادثہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی بھی پہنچے اور وزیر اعلی نے بھی نوٹس لیا، جس کی بھی ذمہ داری تھی اس کو سزا ملنی چاہیے، یہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین ہوگا اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کہا ہے کہ سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
بچے کی لاش جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچا دی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے اہلخانہ جس طرح کی قانونی کارروائی چاہیں گے کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق بچے کے اہلخانہ شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے رہائشی ہیں، بچے کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔