سفر کے دوران متلی، چکر اور پسینہ؟ ماہرین صحت نے وجوہات اور حل بتا دیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:سفر کے دوران اگر آپ کو متلی محسوس ہوتی ہے، چکر آتے ہیں، ٹھنڈا پسینہ نکلتا ہے یا سانس لینے میں دقت ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ آپ موشن سکنس (Motion Sickness) کا شکار ہوں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ یہ ایک عام مگر تکلیف دہ کیفیت ہے، جو زمین، سمندر، فضا یا حتیٰ کہ خلائی سفر کے دوران بھی لاحق ہو سکتی ہے۔
موشن سکنس کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق موشن سکنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم کے توازن کو کنٹرول کرنے والے اندرونی کان کے حصے، خاص طور پر سیمی سرکولر کینالز، غیر معمولی حرکت کے باعث زیادہ متحرک ہو جائیں، اس کیفیت کی ایک اور اہم وجہ دماغ کو موصول ہونے والی متضاد معلومات ہوتی ہے۔
مثال کے طور پرجب کوئی شخص کشتی میں بیٹھا ہوتا ہے جو مسلسل ہچکولے کھا رہی ہوتی ہے اور وہ کسی غیر متحرک چیز (جیسے دیوار یا کتاب) پر نظریں جمائے رکھتا ہے تو دماغ کو آنکھوں اور اندرونی کان سے متضاد پیغامات موصول ہوتے ہیں، یہی تضاد موشن سکنس کا سبب بنتا ہے۔
ایسا تجربہ ویڈیو گیم کھیلنے یا کیمرے سے بنی ہوئی تیز حرکت والی فلم دیکھنے سے بھی ہو سکتا ہے، جہاں شخص خود ساکن ہوتا ہے مگر دماغ کو تیز حرکت کی جھوٹی اطلاع ملتی ہے۔
موشن سکنس کی عام علامات ہیں ، جن میں متلی اور قے کی کیفیت پیدا ہونا، چکر آنا ،ٹھنڈا پسینہ آنا، سانس لینے میں تیزی یا دقت (Hyperventilation) وغیرہ جیسی چیزیں ہوتیں ہیں۔
ڈاکٹرز موشن سکنس کی تشخیص عام طور پر علامات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں جن میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں، جیسے گاڑی یا کشتی میں سفر۔
طبی ماہرین کے مطابق اس کیفیت سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں
سر اور آنکھوں کو ممکنہ حد تک ساکت رکھیں،سفر کے دوران کھڑکی کھول کر تازہ ہوا لینے کی کوشش کریں، سفر سے قبل تمباکو نوشی، شراب نوشی یا بھاری کھانا کھانے سے گریز کریں، سفر کے دوران کتاب پڑھنے یا اسکرین پر دیکھنے سے اجتناب کریں،ادویات مثلاً اسکوپولامین پیچ یا ڈائی میہن ہائیڈری نیٹ ٹیبلٹ سفر سے قبل استعمال کی جا سکتی ہیں (طبی مشورے سے)۔
اگر موشن سکنس کی علامات ظاہر ہوں تو ہلکی غذا جیسے سوڈا کریکر یا ادرک والی مشروب جیسے جنجرایلے سے متلی میں کچھ افاقہ ہو سکتا ہے، اگر قے شروع ہو جائے تو اونڈانسیٹرون یا گرینیسیٹرون جیسی ادویات کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جو قے کو روکتی ہیں۔
کس کو ہو سکتا ہے؟
موشن سکنس بچوں، خواتین اور ان افراد میں زیادہ عام ہے جو عمومی طور پر حساس مزاج رکھتے ہیں۔ یہ صرف زمینی یا سمندری سفر تک محدود نہیں بلکہ خلائی مسافروں، ویڈیو گیم کھلاڑیوں یا مخصوص فلمیں دیکھنے والے افراد کو بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موشن سکنس کی سفر کے دوران ہو سکتا ہے ہوتی ہے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔