زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے ، گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے، مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی کے آفس میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کے دوران کیا ۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے احساسات کی قدر کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسئلے کو مشاورت سے حل کیا جائے گا، تمام زائرین اربعین پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر موجود زائرین کو ایران روانہ کرنے کے اقدامات جاری کئے گئے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے مسائل کے حل کے لئے کئے گئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء انیس قائم خانی و دیگر بھی موجود تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زائرین کے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
موجودہ حالات میں امن، اتحاد اور اداروں سے بھرپور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین
انجمن حسینیہ کینٹ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کا ماہانہ اجلاس صدر کلب عابد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سید علی اصغر رضوی متولی لائسنسدار و سیکرٹری جنرل، یعقوب شیرا ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان، غضنفر ملک، شیخ وحید، سید تہور حسین رضوی، آغا محمد علی رضوی، مبارک علی بخاری، اعجاز حسین صدیقی، سید حسن علی رضوی، سید حسین رضوی، ناد علی، مرتجز حسین، سید عالیان حسین، سید عون علی رضوی، سید نقی رضا، محسن ہمدانی و دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انجمن حسینیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحاد، برداشت، بھائی چارے اور فلاح عامہ کے فروغ کے لیے اپنا کردار مثبت انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ ملک و ملت کا وقار مزید بلند ہو۔