Islam Times:
2025-09-23@19:10:37 GMT

کربلا میں پاکستانی زائرین کے لئے موکب ام المومنین خدیجہ الکبریؑ کا قیام

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ موکب اُسی جذبۂ ایثار و قربانی کا مظہر ہے جس کی مثال حضرت خدیجہ الکبریؑ نے دینِ اسلام کے آغاز میں قائم کی۔ زائرین کی خدمت کو خدا اور اس کے حجتوںؑ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ یہاں ہر آنے والا مہمان اہل بیتؑ کا مہمان ہے اور اس کی خدمت ہمارے لیے سعادت اور شرف ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ روضہ امام حسین علیہ السلام کے قریب پاکستانی زائرین کی خدمت کے لیے موکب "ام المومنین خدیجہ الکبریؑ" قائم کر دیا گیا ہے، جہاں عاشقانِ اہل بیتؑ کے لیے مفت رہائش، میڈیکل سہولت، نذر و نیاز اور سبیل کا خصوصی انتظام موجود ہے۔ موکب کے منتظمین کے مطابق یہ انتظام 22 صفر تک جاری رہے گا، تاکہ اربعین حسینیؑ اور ایامِ زیارت میں دور دراز سے آنے والے زائرین، خاص طور پر وہ پاکستانی زائرین جن کے پاس رہائش کا انتظام نہیں، عزاداری اور زیارت میں سکون و سہولت محسوس کر سکیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ موکب اُسی جذبۂ ایثار و قربانی کا مظہر ہے جس کی مثال حضرت خدیجہ الکبریؑ نے دینِ اسلام کے آغاز میں قائم کی۔ زائرین کی خدمت کو خدا اور اس کے حجتوںؑ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ یہاں ہر آنے والا مہمان اہل بیتؑ کا مہمان ہے اور اس کی خدمت ہمارے لیے سعادت اور شرف ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خدیجہ الکبری کی خدمت اور اس

پڑھیں:

سیلاب سے تباہی ہوئی‘ یہ وقت سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کا ہے: بیرسٹر گوہر

جھنگ (نامہ نگار) پنجاب میں آنے والے سیلاب سے پورا پنجاب متاثر ہوا ہے، فصلیں تباہ ہو گئیں، گھر دریا برد ہو گئے، مویشی سیلاب بہا لے گیا، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ہے۔ ہمارے سیاسی اختلافات عوام کو ریلیف پہنچانے میں رکاوٹ نہ بن جائیں۔ پنجاب کے عوام اور پنجاب نے ہمیشہ ہر صوبے کی مدد کی ہے۔ اب پنجاب کو ضرورت ہے تمام صوبوں کو مل کر پنجاب کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جھنگ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق چئیرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم، ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان، ایم پی اے رانا شہباز، ایم پی اے محمد اعظم چیلہ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کر رہا ہوں۔ سیاستدانوں کے آپس کے اختلافات عوام کو ریلیف دینے میں دیوار نہیں بننے چاہئیں، حکومت چھوٹے زمینداروں کے قرضے معاف کرے۔ انہیں بلا سود قرضے دے، انہوں نے کہا حکومت سیلاب زدگان کے بچوں کی فیسیں اور بجلی کے بلوں میں رعایت دے، ایزی پیسہ اور بینظیر انکم سپورٹ سے سیلاب زدگان کی مالی امداد کی جائے، جس طرح دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتیں نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہیں اسی طرح قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی ایک پیج پر متفق ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
  • سیلاب متاثرین اللہ کے مہمان ہیں ،کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد ملے گی: مریم نواز
  • عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین
  • حماس ناقابل شکست ہی نہیں گوریلا جنگ میں کامیاب بھی ہے، نیویارک ٹائمز
  • بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے، رومہ مشتاق مٹو
  • پی آئی اے کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ زائرین رُل گئے
  • عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاک فوج کی کوششوں سے دنیا واقف
  • سیلاب سے تباہی ہوئی‘ یہ وقت سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کا ہے: بیرسٹر گوہر
  • خدیجہ شاہ نے پانچ سال کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
  • عراق نے کربلا میں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا سولر پلانٹ نصب کردیا