گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے۔ گورنر پنجاب اپنے دورہ کے دوران اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف اشرف سے کربلا معلیٰ تک ہونیوالی تاریخی مشی میں حصہ لیں گے۔ گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر حاضری دیں گے گورنر پنجاب علیہ السلام کے روضہ
پڑھیں:
کربلا میں پاکستانی زائرین کے لئے موکب ام المومنین خدیجہ الکبریؑ کا قیام
اسلام ٹائمز: انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ موکب اُسی جذبۂ ایثار و قربانی کا مظہر ہے جس کی مثال حضرت خدیجہ الکبریؑ نے دینِ اسلام کے آغاز میں قائم کی۔ زائرین کی خدمت کو خدا اور اس کے حجتوںؑ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ یہاں ہر آنے والا مہمان اہل بیتؑ کا مہمان ہے اور اس کی خدمت ہمارے لیے سعادت اور شرف ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ روضہ امام حسین علیہ السلام کے قریب پاکستانی زائرین کی خدمت کے لیے موکب "ام المومنین خدیجہ الکبریؑ" قائم کر دیا گیا ہے، جہاں عاشقانِ اہل بیتؑ کے لیے مفت رہائش، میڈیکل سہولت، نذر و نیاز اور سبیل کا خصوصی انتظام موجود ہے۔ موکب کے منتظمین کے مطابق یہ انتظام 22 صفر تک جاری رہے گا، تاکہ اربعین حسینیؑ اور ایامِ زیارت میں دور دراز سے آنے والے زائرین، خاص طور پر وہ پاکستانی زائرین جن کے پاس رہائش کا انتظام نہیں، عزاداری اور زیارت میں سکون و سہولت محسوس کر سکیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ موکب اُسی جذبۂ ایثار و قربانی کا مظہر ہے جس کی مثال حضرت خدیجہ الکبریؑ نے دینِ اسلام کے آغاز میں قائم کی۔ زائرین کی خدمت کو خدا اور اس کے حجتوںؑ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ یہاں ہر آنے والا مہمان اہل بیتؑ کا مہمان ہے اور اس کی خدمت ہمارے لیے سعادت اور شرف ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial