پنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد مقامی بینک سے لیے قرضوں کے بوجھ سے آزاد
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
حکام کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کو قرض کی آخری قسط 13 ارب 80 کروڑ روپے ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد یہ باب مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، پنجاب حکومت نے بینکوں کی جانب سے قرض کو رول اوور کرنے کی تمام درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے مقامی بینکوں سے لیے گئے قرضوں کا مکمل خاتمہ کر دیا۔ اس اقدام سے صوبہ 3 دہائیوں بعد قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہو گیا ہے، حکومت پنجاب نے گندم خریداری اور سبسڈی کی مد میں لیے گئے 675 ارب روپے کے قرض کی مکمل ادائیگی کر دی جس کے نتیجے میں روزانہ 25 کروڑ روپے سود کی ادائیگی سے عوام کو نجات مل گئی ہے۔ حکام کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کو قرض کی آخری قسط 13 ارب 80 کروڑ روپے ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد یہ باب مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، پنجاب حکومت نے بینکوں کی جانب سے قرض کو رول اوور کرنے کی تمام درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بروقت ادائیگی نہ کی جاتی تو حکومت کو ہر ماہ 50 کروڑ روپے سود دینا پڑتا، اس تاریخی ادائیگی سے نہ صرف صوبے کو مالی خودمختاری حاصل ہوئی ہے بلکہ یہ عوامی وسائل کو براہ راست فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مالی نظم و ضبط اور عوامی مفاد میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ بجٹ میں فلاحی اقدامات کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت کروڑ روپے
پڑھیں:
ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا
بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولرز سے ساڑھے 7 کلو قیمتی سونا چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی
اطلاعات کے مطابق جیولرز ملتان سے کوئٹہ جا رہے تھے اور بس میں عام مسافروں کے ساتھ سوار تھے۔ رات کے اندھیرے میں اچانک 3 گاڑیاں نمودار ہوئیں اور ڈاکوؤں نے بس کو زبردستی روک کر مسافروں کو نیچے اتارا۔
جیولرز کو نشانہ بنایا گیاذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاص طور پر جیولرز کو نشانہ بنایا، ان سے سونا چھیننے کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ چند لمحوں میں ملزمان اندھیرے میں غائب ہوگئے جبکہ مسافر خوف و ہراس میں مبتلا رہ گئے۔ چھینا گیا سونا تقریباً 24 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کا بتایا گیا ہے۔
لیویز کی کارروائی
واقعے کے بعد لیویز فورس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ واردات بلوچستان میں بڑھتی ہوئی قانون شکنی کا ایک اور ثبوت ہے جس سے شہریوں میں خوف و بے چینی پھیل گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکو سونا کوئٹہ لیویز مسلم باغ