تعلیمی نقصان کے باوجود بچوں کی صحت کو مقدم جان کر اسکولوں کی چھٹیاں بڑھائیں، وزیر تعلیم پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی pic.
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 8, 2025
رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے تعلیمی نقصان ہو سکتا ہے، لیکن بچوں کی صحت کو مقدم رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے اسکول 14 اگست تک کھلے رہنے تھے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع
دوسری جانب، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں تعطیلات میں توسیع کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں کے نجی اسکول معمول کے مطابق 4 اگست سے کھل چکے ہیں اور وزیر تعلیم پنجاب سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن توسیع رانا سکندر حیات خان موسم گرما کی تعطیلات وزیر تعلیم پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: توسیع رانا سکندر حیات خان موسم گرما کی تعطیلات وزیر تعلیم پنجاب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات تعطیلات میں میں توسیع
پڑھیں:
غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر
ویب ڈیسک:محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔
محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ سکول آرڈی نینس 2014 دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی،وزرات تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ سکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق آرڈینینس کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد بچے مفت پڑھانے کیلئے پابند کیا جائے گا۔
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کو آرڈی نینس پر عمل کرنے کا پاپند بنایا جائے گا، پنجاب میں اسپیشل بچوں کا پہلا آٹزم اسکولز بننے کو تیار ہے۔
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا