یوکرائنی صدر کا بیان مسترد، اسرائیلی توسیع پسندانہ اقدامات خطے کیلئے کشیدگی کا باعث: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرائن تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے، پاکستان یوکرائن کی طرف سے یوکرائن جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ابھی تک یوکرائنی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے،پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی خودمختاری کا بھرپوردفاع کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
پاکستان کے تمام بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے امیگریشن نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں علیحدہ کاؤنٹرز کا قیام بھی شامل ہے جس مقصد غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران غیر ضروری تاخیر سے بچانا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ نئے خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فعال کر دیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو ایک خوشگوار اور آسان تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیے: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ترجمان نے مزید کہا کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور سہل بنا دیا گیا ہے اور تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر امیگریشن خدمات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات وزیراعظم کی ہدایت پر بروقت اور منظم طریقے سے نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان کا امیج دنیا میں ایک مہذب، منظم اور سیاح دوست ملک کے طور پر ابھرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے پاکستانی ایئرپورٹس پر غیرملکیوں کے کاؤنٹرز پاکستانی ہوائی اڈے