رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں موجود تھا، کے پی میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ سب کا اس بات پراتفاق ہے کہ سیاسی مذاکرات ہونے چاہئیں، محرم الحرام کے بعد کچھ نہیں ہو گا، پی ٹی آئی میں تحریک چلانے کی سکت نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت تحریک چلانے کے نہ کوئی حالات ہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کی کوئی صلاحیت ہے، نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہئیں۔

پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں سیاسی مذاکرات کی دعوت دی، 27ویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بتایا کہ وہ چوہدری نثار کے پاس تیمار داری کے لیے گئے تھے، ان کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اسمبلی میں تقاریر کی بنیاد پر اٹھا لیا جاتا تھا، میں نے اسمبلی میں تقریر کی جس کے بعد مجھے اٹھا لیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا ثناء الل شہباز شریف نے کہا

پڑھیں:

لاہور، وزایراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال
  • لاہور، وزایراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات
  • پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
  • حکومتی کامیابیاں فوج کے کھاتے میں ،ناکامیوں کا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا ناانصافی ،مفتاح اسماعیل
  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے: گیلانی
  • وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے قاتل ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت مسترد کرتے ہیں، غلام حسین جعفری
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللہ