کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے آخری موقع ہو گا کہ بطور قوم ہم خود کو سنبھالیں، معیشت کو بہتر کریں۔ میری بات مان لیں کے آگے چلیں، پچھلےحساب کے خلاف نہیں ہوں۔
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بہترین مقام پر ہے، 2013 سے 2018 تک ہم نے حکومت کی مگر کرنے نہیں دی گئی اس کے باوجود ہم ملک کو بہت حد تک درست کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں سرخرو ہوئے ہیں اور ہر کوئی پاکستان کی مدد کرنے اور تعاون کرنے کو تیار ہے، یہ موقع ہمارے لیے آخری ہو گا کہ بطور قوم ہم خود کو سنبھالیں، معیشت کو بہتر کریں۔ میری بات مان لیں کے آگے چلیں، پچھلےحساب کے خلاف نہیں ہوں، میرا اپنا پچھلا حساب باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول اداروں کی ماں پارلیمنٹ ہے، سیاسی قوتوں میں وہ ہم آہنگی جو پارلیمانی سسٹم میں ضروری ہے وہ نہیں ہے، وہ خرابی 2011 سے شروع ہوئی ہے، وزیراعظم اپوزیشن سیٹوں پر گئے ان کا شکریہ ادا کیا تھا، وزیراعظم نے کہا ملک کی بہتری کے لیے بیٹھنا چاہیے اور بات کرنی چاہیے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو 3 بار بیٹھ کر بات کرنے کی پیش کش کی۔
یہ بھی پڑھیے:
انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں بنانا کہ نوازشریف جیل جائیں گے، وہ وہاں پر لائن میں لگ کر ملاقات کریں گے یہ طریقہ نہیں، نوازشریف سینیئر سیاستدان ہیں، ان کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہ 9 سال سے نہیں بڑھائی گئی، اب اپ ڈیٹ کی گئی ہے، مختلف اداروں کے افسران کی تنخواہوں کو دیکھیں تو ابھی بھی فرق ہے، ساراملبہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ پر نہیں گرنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
rana sana ullah جیل رانا ثنا اللہ نواز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جیل رانا ثنا اللہ نواز شریف رانا ثنا اللہ نے کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔