Islam Times:
2025-10-04@20:27:50 GMT

آج کا عظیم قائد

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

آج کا عظیم قائد

اسلام ٹائمز: حقیقت یہ ہے کہ ایران سے باہر سوشل نیٹ ورکس پر "ہیرو" کے عنوان سے شروع ہونیوالی لہر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے ایک ایسے راستے کا آغاز ہے، جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ خود کو مزید نمایاں کریگا۔ کئی سال قبل امریکہ کے کارنیگی انسٹی ٹیوشن نے ایک رپورٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کو دنیا کا طاقتور ترین رہنماء قرار دیا تھا۔ بعد ازاں، فوربس، جو کہ امریکہ اور دنیا کے سب سے مشہور اقتصادی میگزین میں سے ایک ہے، اس نے آیت اللہ خامنہ ای کو دنیا کے طاقتور ترین لیڈروں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا۔ ان دنوں دنیا کے تمام تھنک ٹینکس کی نگاہیں رہبر انقلاب کی طرف مرکوز ہیں۔ تحریر: مھدی جہانتیغی

آیت اللہ خامنہ ای کو اپنی قوم اور اسرائیل کے خلاف برسوں سے مزاحمت کا  سلسلہ جاری رکھنے والے گروہوں اور اداروں کی حمایت کے حوالے سے ایک طاقتور اور دلیر رہنماء تصور کیا جاتا ہے۔ اسرائیل کی ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بعد کیے گئے حالیہ سروے میں عام لوگوں میں بھی ان کی مقبولیت اور ان پر فخر کرنے کے احساس کا گراف بلند ہوا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اپنے لوگوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ رائے عامہ کی نظر میں انھوں نے 35 سال تک مختلف جہتوں میں نہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی ہے، بلکہ ان بارہ دنوں میں اعلیٰ فوجی سطح پر اسرائیل و امریکہ کو حقیقی جنگ میں شکست دی ہے۔ جیسا کہ امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ نے کئی سال پہلے لکھا تھا "ایران میں امریکہ کا سب سے بڑا مسئلہ آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے ایک "سپر مخالف" کی موجودگی ہے، جو عالمی سیاست کے روڈ میپ کو جانتا ہے اور لوگوں کا اس پر مکمل یقین کے ساتھ بھروسہ ہے۔"

حالیہ برسوں میں، آیت اللہ خامنہ ای، کشمیر اور پاکستان سے لے کر بحرین، کویت، عراق، فلسطین اور لبنان تک، عالم اسلام کے مختلف حصوں میں ہمیشہ توجہ اور دلچسپی کا موضوع رہے ہیں، لیکن پچھلے چند سالوں میں جیسے جیسے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ایران کی جنگیں زیادہ واضح ہوئی ہیں، یورپ اور امریکہ کے دیگر عرب، افریقی اور مسلم ممالک میں بھی رہبر انقلاب کی طرف توجہ کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے فلسطینی عوام کے مخلصانہ دفاع نے عالم اسلام کے بہت سے دلوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ تاہم رہبر انقلاب نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف حالیہ جنگ میں جس غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کیا، اس نے ان کی مقبولیت کو اسلامی دنیا میں بالخصوص اور عالمی برادری میں بالعموم عروج پر پہنچا دیا ہے۔

دنیا انہیں ایک ہیرو کی طور پر دیکھ رہی ہے۔ ایک ایسے دور میں جب بہت سے حکام سفارتی عہدوں پر بھی اسرائیل اور امریکہ کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، وہاں آیت اللہ خامنہ ای نے عین الاسد اور العدید کے امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملے کرنے کے فوجی احکامات دیکر رائے عامہ کا دل جیت لیا ہے۔ اسی طرح اسرائیل پر "وعدہ صادق 1 ، 2" 3" اور بشارت الفتح" کے نام پر حملے کرکے اپنی جرأت کا لوہا منوا لیا ہے۔صیہونی حکومت نے ایران پر حملہ کرکے اور پھر امریکہ نے اس جنگ میں داخل ہو کر اسلامی جمہوریہ کو عالم اسلام سے باہر بھی عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ جب دنیا اس عظیم مہم کو دیکھ رہی تھی، آیت اللہ خامنہ ای اس جنگ کے جواب میں نہ صرف پیچھے نہیں ہٹے بلکہ جیسا کہ انھوں نے پہلے وعدہ کیا تھا، انھوں نے حیفا اور تل ابیب کو نشانہ بنانے کا حکم جاری کیا، اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے قطر میں امریکی اڈے کو بھی نشانہ بنانے کے احکامات جاری کئے۔

 دو ایٹمی قوتوں کے مقابلے میں آیت اللہ خامنہ ای کی جرأت دنیا اور عالمی رائے عامہ کے وسیع حلقوں کے لیے قابل تعریف تھی، جس کی وجہ سے صیہونی حکومت کی مجرمانہ تصویر طوفان الاقصی کے بعد پہلے کے مقابلے میں بتدریج اور زیادہ وسیع اور گہری ہوتی جا رہی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے بین الاقوامی ہیرو بننے کی نشانیاں حالیہ واقعات کے بعد واضح طور پر نظر آرہی ہیں۔ واضح مثال کے طور پر، ایک مشہور کوریائی اداکارہ، گلوکارہ اور انفلوئنسر جیہن نے ایک مہم انسٹاگرام پر شروع کی ہے، جس میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو انقلاب کا "ہیرو" کہا گیا اور بہت سے غیر ملکی صارفین اسے بار بار پوسٹ کر رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ایران سے باہر سوشل نیٹ ورکس پر "ہیرو" کے عنوان سے شروع ہونے والی لہر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے ایک ایسے راستے کا آغاز ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خود کو مزید نمایاں کرے گا۔ کئی سال قبل امریکہ کے کارنیگی انسٹی ٹیوشن نے ایک رپورٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کو دنیا کا طاقتور ترین رہنماء قرار دیا تھا۔ بعد ازاں، فوربس، جو کہ امریکہ اور دنیا کے سب سے مشہور اقتصادی میگزین میں سے ایک ہے، اس نے آیت اللہ خامنہ ای کو دنیا کے طاقتور ترین لیڈروں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا۔ ان دنوں دنیا کے تمام  تھنک ٹینکس کی نگاہیں رہبر انقلاب کی طرف مرکوز ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آیت اللہ خامنہ ای کو دنیا رہبر انقلاب طاقتور ترین اور امریکہ میں سے ایک ساتھ ساتھ امریکہ کے انھوں نے کے ساتھ کے خلاف دنیا کے کی طرف

پڑھیں:

خیبر پختونخوا امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلام ٹائمز: اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے ہماری شروع دن سے یہی پالیسی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور آج ہمارے حکمران اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت میں بول رہے ہیں، جو کہ بانی پاکستان کے ویژن کے منافی ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں کا خون گرتا ہے، اس میں امریکہ ملوث ملے گا اور امن نوبل انعام کا طلبگار ٹرمپ کے ہاتھ بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہمارے حکمرانوں کا ایسے شخص کے لئے امن انعام کی سفارش لمحہ فکریہ ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس

مظلومین غزہ و فلسطین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دنیا بھر کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور سماجی کارکنان کی جانب سے پرامن طور پر خوراک اور ادویات غزہ لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر فلسطین کے قریب عالمی پانیوں کی حدود میں اسرائیلی نیوی کی جارحیت اور اس عظیم مشن میں شامل جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت صمود فلوٹیلا کے دیگر شرکاء کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان اور ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد پشاور کی جامع مسجد درویش کینٹ سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو خانہ فرہنگ ایران، پشاور کلب، چرچ روڈ اور ایئرپورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی امریکی قونصلیٹ کے سامنے شمع چوک پہنچی۔

جہاں پر احتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مظلومین غزہ کے لئے خوراک اور ادویات لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی نے عالمی قوانین کے خلاف ایک ایسے مقام پر حملہ کیا جو ان کی حدود سے باہر تھا۔ ایک طرف اسرائیل گذشتہ دو سالوں سے غزہ اور فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے جس نے اب تک 80 ہزار بے گناہ شہریوں کو شہید ایک لاکھ سے زائد کو زخمی یا مغذور کیا ہے اور غزہ میں خوراک، ادویات اور رسد پہنچانے کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری طرف طرف امریکی صدر ٹرمپ ان تمام مظالم اور انسانیت سوز مظالم میں اسرائیل اور نینتن یاہو کا سب سے بڑا سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں مردان میں بھی امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع اور ضلعی امیر غلام رسول کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے ہماری شروع دن سے یہی پالیسی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور آج ہمارے حکمران اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت میں بول رہے ہیں، جو کہ بانی پاکستان کے ویژن کے منافی ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں کا خون گرتا ہے، اس میں امریکہ ملوث ملے گا اور امن نوبل انعام کا طلبگار ٹرمپ کے ہاتھ بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہمارے حکمرانوں کا ایسے شخص کے لئے امن انعام کی سفارش لمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی کے تحت صوابی میں امیر ضلع مفتی مراد احمد کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، باڑہ خیبر میں ضلعی امیر شاہ فیصل آفریدی، شبقدر میں ضلع چارسدہ کے امیر شاہ حسین ایڈووکیٹ، میاں منڈی مہمند میں امیر ضلع ملک سعید خان، نوشہرہ میں ضلعی امیر حاجی عنایت الرحمان کی قیادت میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسراِیلی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

جن سے مقررین نے خطاب کرتے یوئے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا انسانیت کا کاروان تھا، جسے طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش ظلم اور انسانیت دشمنی ہے۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان 25 کروڑ پاکستانی عوام کا نمائندہ بن چکا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو گلی کوچوں میں عوام سراپا احتجاج ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مجاز نہیں، کیونکہ پاکستانی عوام اسرائیل کو کسی صورت تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ مشتاق احمد خان نے جرات اور استقامت کے ذریعے خود کو عالم اسلام کا حقیقی نمائندہ ثابت کر دیا۔ کرک میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، قائم مقام امیر ضلع پروفیسر ڈاکٹر اظہار الحق اور سیکرٹری جنرل اعجاز قمر نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا کہ غزہ کے محصور عوام کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء لے کر جانے والا عالمی صمود فریڈم فلوٹیلا اسرائیلی جارحیت کی نذر ہوگیا۔ انسانی ہمدردی کے اس مشن پر حملہ عالمی قوانین، انسانی اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ "امن منصوبہ" دراصل فلسطینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ اور اسرائیلی قبضے کو قانونی جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے، حماس اور غزہ کے عوام کو اعتماد میں لیے بنا کسی نام نہاد امن معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے۔ کوہاٹ میں جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے نائب امیر مولانا محمد تسلیم اقبال، ضلعی امیر شمروز خان اور سیکرٹری جنرل محمد نظیف کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کا لاڈلہ ہے، اس لیے عالمی قوانین کو خاطر میں نہیں لاتا۔

اسی سلسلے میں بنوں میں بھی نائب امیر حاجی اختر علی شاہ، امیر ضلع مفتی عارف اللہ اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق سورانی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی پریس کلب تک احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس کے علاوہ لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی احتجاج ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے حکمران فلسطین پر قائد اعظم کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ فلسطین کے مسئلے کا کوئی دو ریاستی حل نہیں ہے۔ ایک ریاست فلسطین ہی واحد حل ہے۔ اسرائیل نے جبر کے ذریعے فلسطین پر قبضہ جما رکھا ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے عوام پر حیات تنگ کی، اب ان تک امدادی سامان پہنچانے والے صمود فلوٹیلا کو بھی جانے کی اجازت نہیں دے رہا۔ امدادی کارکنوں کی گرفتاری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا حماس نے امریکہ و اسرائیل کو فریب دیا ہے؟
  • اسرائیل اور امریکہ گریٹر اسرائیل کے لئے عراق میں انتشار چاہتے ہیں، امام جمعہ بغداد
  • قائد اعظم کا اسرائیل پر موقف مشعل راہ، امن منصوبے پر پاکستان کے بھی تحفظات، ایکسپریس فورم
  •  امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کی وجہ سے دنیا عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، محمد ایوب مغل 
  • اہل عراق کا اپنے محسن شہید سید حسن نصر اللہ سے تجدید عہد
  • خیبر پختونخوا امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
  • فلسطین کو محدود اور گریٹر اسرائیل کا منصوبہ قبول نہیں کیا جا سکتا، ا فضل الرحمن
  • اسرائیل کی اندھی حمایت امریکہ کو عنقریب پشیمان کر دیگی، امریکی تھنک ٹینک
  • اسرائیل کی اندھی حمایت امریکہ کو عنقریب پشیمان کر دیگی، امریکی میڈیا
  • خطبہٴ نکاح کا پیغام