سٹی42: پاکستان ریلوے نے اپنے نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے ملک بھر کے 348 ریلوے اسٹیشنوں پر جدید پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹمز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 اہم نکات کے مطابق  ٹکٹنگ، ادائیگی اور مالیاتی امور کو خودکار اور شفاف بنانا، مسافروں کو کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ، اس کے ساتھ قطاروں اور نقدی پر انحصار میں کمی لانا ہے۔یہ جدید نظام آئندہ 60 دنوں میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔
 نئے سسٹم میں مسافر آسانی سے ٹکٹ اور دیگر ریلوے خدمات کی ادائیگی کر سکیں گے۔فوڈ اسٹالز اور چھوٹے دکاندار بھی ڈیجیٹل ادائیگی قبول کر سکیں گے۔

انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔

اس کے علاوہ ریلوے آمدنی کی اصل وقت میں نگرانی ممکن ہو گی۔مالی بے ضابطگیوں، چوری اور حساب کتاب میں غلطیوں کے امکانات میں نمایاں کمی ہو گی اور  تجارتی لین دین مزید تیز، موثر اور محفوظ ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

پاکستان کا چین کو 220 ارب روپے سود کی ادائیگی سے انکار

اسلام آباد:

حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چین کے تحت سی پیک میں بننے والے بجلی گھروں کو تاخیر سے ادائیگی پر 220 ارب روپے سود ادانہیں کرے گی اور اس سلسلے میں بیجنگ سے باقاعدہ چھوٹ طلب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق توانائی ڈویڑن نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران پاور سیکٹرکی مالی اور عملی صورتحال پر بریفنگ دی۔

حکومت نے واضح کیاکہ وہ صرف 250 ارب روپے اصل واجبات تسلیم کرتی ہے،جبکہ سودکی مد میں واجب الادا رقم 220 ارب روپے کو تسلیم نہیں کیاجا رہا، یہ رقم 1.7 کھرب روپے کے مجموعی سرکلر ڈیٹ کاحصہ ہے، تاہم چین نے حالیہ ملاقاتوں میں پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سی پیک کے توانائی منصوبوں کیلیے بنائے گئے معاہدے کے تحت ایک ’سرکلر اکاؤنٹ‘ فوری طور پر قائم کرے تاکہ واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے۔

چین اور پاکستان نے حالیہ مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کے نرخوں میں استحکام قائم رکھاجائیگا، تنازعات کو باہمی مشاورت سے حل کیاجائیگا اورکوئی بھی فریق یکطرفہ فیصلے نہیں کرے گا۔

توانائی ڈویژن کے ترجمان نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت وزارتِ خزانہ ہی تبصروں کی مجاز ہے۔آئی ایم ایف نے مذاکرات کے دوران بجلی کی گھریلو طلب میں کمی، سرکلر ڈیٹ میں مسلسل اضافے اور سیلاب کے اثرات پر بھی سوالات اٹھائے۔

توانائی ڈویژن نے بتایاکہ مالی سال 2025-26 کے دوران مزید 500 ارب روپے سرکلر ڈیٹ میں شامل ہو سکتے ہیں، جسے ختم کرنے کیلیے وزارتِ خزانہ سے 540 ارب روپے کی بجٹ سبسڈی کی توقع ہے۔

اگرچہ گزشتہ مالی سال میں سرکلر ڈیٹ میں اضافہ صرف 45 ارب روپے رہا جو متوقع 340 ارب سے کم تھا، لیکن موجودہ مالی سال میں صورتحال دوبارہ بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے پاور سیکٹرکی کارکردگی میں بہتری اور سرکلر ڈیٹ کے ذخیرے کو 2.42 کھرب سے کم کر کے 1.6 کھرب روپے کرنے کی کوششوں کو سراہا، مگر اس بہتری کو مستقل قرار دینے سے گریزکیا۔

ادھر حکومت نے گیس سیکٹر، جس پر 2.6 کھرب روپے کاسرکلر ڈیٹ ہے، اس کیلیے تاحال کوئی بجٹ فنڈز مختص نہیں کیے،جبکہ قطر ایل این جی معاہدے پر دوبارہ بات چیت کاعندیہ دیا ہے،کیونکہ ایل این جی بجلی گھر گیس نہیں اٹھا رہے،جس کے باعث فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی بریک پیڈز پاکستان کے ریلوے نظام کی ترقی میں مددگار
  • پاکستان کا چین کو 220 ارب روپے سود کی ادائیگی سے انکار
  • پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کرلیا
  • پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیارکرلیا گیا
  • تعلیمی نظام میں مستقبل کی بصیرت کو شامل کیا جائے‘ڈاکٹر سلمان
  • اسپیشل برانچ سندھ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ، پیپرلیس نظام متعارف کرایا جائے گا
  • غزہ ملین مارچ اور نظام کی تبدیلی کی تحریک شروع کی جائے گی، جماعت اسلامی کا اعلان
  • لیسکو کا سولر سسٹم سے ایکسپورٹ یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ
  • سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا، صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد
  • کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کیلئے معطل