190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بینچ میں شامل جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بینچ میں شامل ایک جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری ہو گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا آفس آرڈر جاری کر دیا جس کے مطابق جسٹس محمد آصف 7 جولائی سے 22 جولائی چھٹی پر ہوں گے۔آفس آرڈر کے مطابق اگست کے مہینے میں جسٹس محمد آصف 11 اگست سے 26 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر گرمی کی تعطیلات کے دوران دستیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری، 21 جولائی کو پولنگ ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 21 جولائی کو ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں گے اور شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔