data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں کار سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ گہرائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ یہ ہولناک حادثہ مظفرآباد سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں چلیانہ گاو¿ں کے قریب نیلم ویلی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک کار سڑک سے سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم کے دائیں کنارے
سے جا ٹکرائی۔نیلم ویلی کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر (ڈی ڈی ایم او ) اختر ایوب نے بتایا کہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد رجسٹریشن نمبر B-3725 والی ایک گاڑی چلیانہ کے قریب ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر پہاڑی ڈھلوان سے نیچے لڑھک گئی اور سیکڑوں فٹ گہرائی میں دریا کے کنارے پر جا کر رک گئی، ورنہ یہ تیز بہاو¿ میں بہہ جاتی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایک ایمرجنسی یونٹ کو فوری طور پر ضلع صدر مقام اٹھمقام سے روانہ کیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار، فوجی دستے اور بڑی تعداد میں مقامی باشندے بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔آپریشن کے دوران پانچ خواتین اور ایک مرد کی لاشیں نکالی گئیں اور ریسکیو 1122 کے ذریعے لاشوں کو نوسیری میں ایک قریبی فوجی یونٹ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت کے بعد انہیں سوگوار خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ امیر خان ولد محمد یاسین، ان کی اہلیہ 50 سالہ گلشن بی بی، ان کی بیٹیاں 23 سالہ نائمہ اور 21 سالہ مشال اور ان کی بہوئیں 27 سالہ سندس اور 27 سالہ حلیمہ بشیر کے ناموں سے ہوئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بتایا کہ

پڑھیں:

سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا پڑھنا بند کرو، ثاقب سمیر نے خوفناک واقعہ سُنا دیا

پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ 

ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ 

اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ 

ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جنات کا سایہ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ جن کبھی بھی آجاتا ہے اور انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اکیلی رہتی ہیں۔ 

اداکار نے ان کی مدد کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں کہا کہ اب کبھی جب ایسا ہو تو انہیں مدد کیلئے بُلا لیں۔ ثاقب ثمیر نے بتایا کہ ایک دن جب اس لڑکی پر جن آیا اور اسے دورے پڑنے لگے تو انہوں نے مدد طلب کی تاہم میں نے ان کے گھر جانا مناسب نہیں سمجھا کہ لوگ باتیں بنائیں گے بلکہ انہیں اپنے گھر بُلا لیا۔ 

 انہوں نے مزید بتایا کہ جب اس لڑکی پر جنات نمودار ہوئے تو اس کے سارے بال اس کے چہرے پر بکھر گئے اور وہ عجیب آوازیں نکالنے لگی تب وہ بہت ڈر گئے اور دل ہی دل میں سورہ الناس پڑھنا شروع کردی، تاہم وہ تب حیران رہ گئے جب اس جن نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’پڑھنا بند کرو‘۔

ثاقب ثمیر کا کہنا تھا کہ وہ لمحہ ان کے لئے سب سے خوفناک لمحہ تھا کیونکہ وہ تو دل ہی دل میں تلاوت کر رہے تھے مگر اس جن کو معلوم ہوگیا اور اس نے انہیں پڑھنے سے روک دیا تب وہ کپکپانے لگ گئے تاہم پھر بھی ان لڑکیوں کی مدد کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
  • سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
  • پی ٹی آئی رہنما کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
  • مظفرآباد میں افسوسناک حادثہ: سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
  • اندوہناک حادثہ! نیلم ویلی میں سیاحوں کی گاڑی دریا برد، 6 جانیں ضائع
  • سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سُنا دیا
  • سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا پڑھنا بند کرو، ثاقب سمیر نے خوفناک واقعہ سُنا دیا
  • ثاقب سمیر نے اپنی زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ شیئر کردیا