کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا جس پر شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ  18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے۔ سب دوستوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جس پر ریسٹورںٹ انتظامیہ نے شلوار قیمض کو ’چیپ ڈریسنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس ڈریس کوڈ پر کھانا فراہم نہیں کر سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں کہا کہ ’تماشا نہ لگائیں ورنہ ہم آپ کو زبردستی یہاں سے نکالیں گے‘۔ شہری نے ریسٹورنٹ کے اس رویے پر کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا چائینیز ریسٹورنٹ اس قدر زیادہ مشہور کیوں؟

عبداللطیف ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ریسٹورنٹ کے اس رویے سے ان کی عزتِ نفس مجروح ہوئی، ہم نے اپنی بے عزتی پر ریسٹورنٹ کو ہتک عزت کا نوٹس بھی بھیجا، لیکن انتظامیہ نے اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ریسٹورنٹ کا نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔

Nam b tu bta do????????‍♀️restaurant ka

— fiz (@omemahi) July 11, 2025

حمزہ ملک لکھتے ہیں کہ ریسٹورنٹ کا نام بتایا جائے جو اتنا ماڈرن ہے کہ اسے قومی لباس بھی مہذب نہیں لگتا۔

You should mention that restaurant which is that modern in Pakistan according to which shalwaar kameez is not decent to them

— Hamza Malik (@HamzaMalik78690) July 10, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ غیر امتیازی سلوک میں نہیں احاسِ کمتری میں آتا ہے کہ ہم ابھی تک اپنے قومی لباس کوعزت نہیں دلا سکے اور ابھی تک غلامانہ سوچ سے باہر نہیں آ سکے۔

یہ غیر امتیازی سلوک میں نہیں عطا
یہ احساس سے کمتری میں اتا ہے ہم ابھی تک اپنے قومی لباس کو وو عزت نہیں دلا سکے اور ابھی تک غلامانہ سوچ سے باہر نہیں آ سکے

— AM Baloch (@Silver_Stone00) July 11, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انوکھا ریسٹورنٹ کراچی ریسٹورنٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی ریسٹورنٹ ابھی تک

پڑھیں:

علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔

جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  • کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج