ویب ڈیسک: پاکستان اور آذربائیجان کے مابین قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

 وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےآذربائیجان کے شہرباکو میں آذربائیجان کے وزیراعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سےملاقات کی،ملاقات میں تعاون کے مفاہمتی معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں،ادارہ جاتی صلاحیت‌ سازی اور تجربات کے تبادلے کے لیےجامع فریم ورک وضع کیا گیا۔قانونی اصلاحات،عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اورتنازعات کےمتبادل حل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

 اعظم نذیر تارڑ آذربائیجان کے وزیر انصاف،چیف جسٹس سپریم کورٹ سےبھی ملے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے روانہ ہوگئے۔آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو کے لئے روانہ ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آذرںائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو کے لیے روانہ ہوگئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کریں گے،بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد سے جڑی ہیں، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی فورمز بشمول اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO)، اور اقوام متحدہ (UN)۔م پر بھی قریبی تعاون کو برقرار رکھتے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ، آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
  • پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو پہنچیں گے
  • ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
  • پاکستان میں فٹبال فروغ کیلئے تعاون کرینگے، نائب صدر فیفا
  • پاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
  • ایران کی پاکستان و سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش