لاہور:

پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔

فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، پاکستان ایمبیسی چائینہ منظور علی، فلم نایاب کے ڈائریکٹر عمیر ناصر علی، پروڈیوسر رومینہ عمیر، نعمان خان، اداکار اسامہ خان شامل تھے۔

یاد رہے کہ فلم دیمک میں فیصل قریشی، سونیا حسین اور ثمینہ پیرزادہ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں جبکہ فلم نایاب میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول فلم نایاب

پڑھیں:

صرف 22 سال کی عمر میں 3نوجوانوں کو دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے یہ خبر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں کہ صرف 22 سال کی عمر میں تین دوستوں نے اپنی ذہانت، محنت اور ٹیکنالوجی کے شوق سے ارب پتی بننے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ان تینوں نے امریکی شہر سان فرانسسکو میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس  سے متعلق اپنی کمپنی Mercor کی بنیاد رکھی، جو چند ہی برسوں میں دنیا کی معروف اے آئی ریکروٹنگ کمپنیوں میں شمار ہونے لگی۔

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق Mercor کے شریک بانی برینڈن فوڈی، آدرش ہیرمیت اور سوریا مدھیہ اب دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ بلینئرز بن چکے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان تینوں کی عمر صرف 22 برس ہے، یعنی اس عمر میں جب زیادہ تر لوگ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں، یہ تینوں نوجوان اپنے خوابوں کی سلطنت قائم کر چکے ہیں۔

Mercor نے حال ہی میں 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، جس کے بعد کمپنی کی مجموعی مالیت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کی اس زبردست ترقی نے نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا کو حیران کیا بلکہ ان تینوں بانیوں کو براہِ راست ارب پتیوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔

آدرش ہیرمیت اور سوریا مدھیہ کی دوستی سان فرانسسکو کے Bellarmine College Preparatory میں ہوئی تھی، جہاں دونوں نے تقریری مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ سوریا کے والدین بھارت سے امریکا منتقل ہوئے تھے جب کہ ان کی پیدائش امریکا میں ہوئی۔ دوسری جانب آدرش تعلیم کے لیے بھارت سے امریکا گئے اور وہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔

ان دونوں کی ملاقات بعد میں برینڈن فوڈی سے اس وقت ہوئی جب آدرش ہارورڈ یونیورسٹی اور سوریا جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری کر رہے تھے۔ تینوں نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر Mercor کی بنیاد رکھی اور چند ہی برسوں میں اپنی محنت سے دنیا کو حیران کر دیا۔

انہیں معروف سرمایہ کار پیٹر تھیل نے اپنی فیلوشپ کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی، جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے بجائے عملی اختراع کی ترغیب دینا تھا۔ آدرش کے مطابق  میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ چند ماہ قبل میں محض ایک طالب علم تھا اور آج میری زندگی مکمل طور پر بدل چکی ہے۔

ان سے پہلے 27 سالہ پولی مارکیٹ کے بانی شین کوپلن دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ بلینئر قرار پائے تھے جب کہ اس سے قبل اسکین اے آئی کے بانی الیگزینڈر وانگ یہ اعزاز 18 ماہ تک سنبھالے ہوئے تھے۔ ان کی شریک بانی لوسی گیو 30 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ خاتون ارب پتی بنی تھیں۔

کامیابیوں کی یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ تخلیقی سوچ، ٹیکنالوجی اور جرات مندانہ فیصلے نوجوان نسل کے لیے دنیا کے دروازے کھول سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا دن، مختلف ثقافتوں کی رنگا رنگ سرگرمیاں جاری
  • پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
  • صرف 22 سال کی عمر میں 3نوجوانوں کو دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی