لورالائی واقعہ،احمد نورانی کی فواد چوہدری پر تنقید، صارف نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لورالائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سینئر صحافی احمد نورانی کو اس وقت آڑے ہاتھوں لے لیا جب احمد نورانی نے فواہد چوہدری کی جانب سے پنجاب حکومت کو لورالائی واقعہ پر سخت سوالات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پنجاب حکومت خاموش رہ کر پنجابیوں کے قتلوں کی معاون بنی ہوئی ہے، مریم نواز اس قتل عام پر اپنی پوزیشن واضح کریں ، وہ کن کے ساتھ کھڑی ہیں، اس بے حسی پر شرم آنی چاہیے ۔‘‘
میرے خیال میں عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر تحریک نہیں چلا سکیں گے : شاہد خاقان عباسی
فواد چوہدری کے سوال پر احمد نورانی غصہ کر گئے اور سخت جملوں کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ غلیظ انسان پاکستان میں مسلسل صوبائی تعصب اور نسل پرستانہ نفرت پھیلتا ہے ، اپنی سیاست ختم ہو جانے اور تمام سیاسی حماعتوں کی طرف سے مسترد کردیئے جانے کے بعد یہ تقریبا پاگل ہو گیا ہے ‘‘
اس معاملے پر ٹویٹر صارف علی انور نے پیغام جاری کرتے ہوئے احمد نورانی کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’’اگلے پنجابی شناخت دیکھ کر بندے مار دیتے ہیں لیکن یہ طبقہ ہمیں آ کر کہتا ہے کہ آپ تعصب پھیلا رہے ہیں، مطلب پنجاب قتل ہوتے رہیں اور ہم بولے بھی نہیں، آفرین ہے آپ کی سوچ پر ، یہی وہ لوگ ہیں جو پنجابی غاصب ، پنجابی فوج کے نعرے بھی لگاتے ہیں، تب تعصب نہیں پھیلتا؟ ۔ ‘‘
قانون سازوں کی تنخواہیں اور ٹیکسز بڑھنے ، سہولیات کی کمی پر سینئر صحافی رؤوف کلاسرا برس پڑے
اگلے پنجابی شناخت دیکھ کر بندے مار دیتے ہیں.
یہی وہ لوگ ہیں جو پنجابی غاصب، پنجابی فوج کے نعرے بھی لگاتے ہیں. تب تعصب نہیں پھیلتا؟ https://t.co/BcaqY1ywNi — Ali Anwaar (@AliBinger) July 11, 2025
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں اختلافات پھر کھلنے لگے؛ رکن اسمبلی کا سینئر رہنما پر ایک ارب ہر جانے کا دعویٰ
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے اندرونی ختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔
دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے۔ فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے عوام میں میری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے شیخ وقاص اکرم کے فواد چوہدری کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی اور کیس کی آئندہ سماعت پر ابتدائی دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔