ریئل میڈرڈ کا اپنے اسٹار فٹبالر کے ساتھ نامناسب سلوک، مباپے کو اکیلا چھوڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ اپنے فرانسیسی اسٹار کیلین مباپے کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں تنہا چھوڑ گئی، جس کے بعد فٹ بالر نے اس کلب کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی امریکہ میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بروز ہفتہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دینے کے بعد ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔
ہسپانوی اخبار مارکا کے کیمروں نے ریئل میڈرڈ کی اس بس کی ویڈیو بنائی جو مباپے کے بغیر ویسٹ پام بیچ، میامی جانے کے لیے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ مباپے کو ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے میدان میں تنہا رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
اخبار کے مطابق مباپے جو حال ہی میں معدے اور آنتوں کی حالت سے صحت یاب ہوئے تھے، زیادہ درجہ حرارت کے باعث پانی کی کمی کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں اپنا نمونہ جمع کرانے کے لیے ایک گھنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا۔
اخبار میں مزید کہا گیا کہ فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کی بس کے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے کے 58 منٹ بعد مباپے اسٹیڈیم سے نکل گئے۔
رپورٹ کے مطابق وہ ہوائی اڈے پر بقیہ وفد میں شامل ہونے کے لیے کلب کے ایک اہلکار اور پانچ پولیس کاروں کے ساتھ کالے رنگ کی کار میں سوار ہوا۔
کائیلین مباپے نے جووینٹس کے خلاف راؤنڈ آف 16 میچز اور ڈورٹمنڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچوں میں متبادل کے طور پر آنے سے قبل ٹورنامنٹ میں ریال میڈرڈ کے پہلے تین میچز نہیں کھیلے تھے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریئل میڈرڈ کے لیے
پڑھیں:
نورا فتیحی کے قریبی کی موت؟ روتے ہوئے دوسرے ملک روانہ
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی اتوار کی شام ممبئی ایئرپورٹ پر شدید غم کی حالت میں دیکھی گئیں۔
سیاہ لباس اور سیاہ چشمہ پہنے نورا فتیحی کو ایئرپورٹ کے احاطے میں کیمروں نے قید کیا، جب وہ آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے تیزی سے ٹرمینل کی جانب بڑھ رہی تھیں۔
نورا فتیحی عام طور پر عوامی مقامات پر مداحوں اور فوٹوگرافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آتی ہیں، لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف تھا اور انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ نورا پاپارازی سے نظریں چرا رہی تھیں اور نہایت مغموم انداز میں کسی سے بات کیے بغیر ایئرپورٹ کے اندر داخل ہو گئیں۔
ان کے ہمراہ ایک سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا، جس نے ایک مداح کی جانب سے سیلفی لینے کی کوشش پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے اسے پیچھے ہٹا دیا۔
واقعے سے قبل نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے عربی میں ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ لکھا یہ دعا مسلمانوں کی جانب سے کسی کے انتقال پر پڑھی جاتی ہے۔
نورا نے اس پیغام کے ساتھ کسی قسم کی تفصیل فراہم نہیں کی، تاہم ان کے اس انداز اور جذباتی کیفیت سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کے کسی نہایت قریبی رشتہ دار یا دوست کا انتقال ہوا ہےاور امکان ہے کہ وہ اپنے کسی قریبی عزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جا رہی ہوں۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
مداحوں کی جانب سے بھی نورا کی اس حالت پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا،”لگتا ہے کسی قریبی عزیز کی موت ہوئی ہے، ایسے وقت میں مداحوں کو حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔“
نورا فتیحی، جن کا تعلق مراکش سے ہے اور جو کینیڈین شہریت رکھتی ہیں، نے 2018 میں فلم ’رور: ٹائیگر آف دی سندر بن‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دی۔ تاہم انہیں اصل شہرت فلم ”صرف تم“ کے مقبول گانے دلبر سے ملی، جس میں ان کے ڈانس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ اس کے بعد وہ کئی فلموں اور آئٹم نمبرز کا حصہ رہ چکی ہیں۔
فلموں کے علاوہ نورا نے متعدد ریئلٹی شوز میں بھی شرکت کی، جن میں بگ باس 9، جھلک دکھلا جا 9، اور حالیہ ڈانس دیوانے شامل ہیں۔ وہ اپنی فٹنس، ڈانس اور اسٹائل کی وجہ سے نوجوانوں میں خاصی مقبول ہیں۔
کام کے حوالے سے نورا کو آخری بار او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ویب سیریز “ دی رائلز“ میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے ایشان کھٹر، بھومی پیڈنیکر، ساکشی تنور، زینت امان اور ڈینو موریا کے ساتھ کام کیا۔
تاحال نورا فتیحی کی طرف سے اس ذاتی سانحے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن ان کی انسٹاگرام اسٹوری اور ایئرپورٹ پر جذباتی کیفیت نے مداحوں اور میڈیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
Post Views: 3