اداکارہ حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کیلاش کی لاہور میں تدفین کردی گئی ہے۔
میت کو اداکارہ کے لواحقین آج کراچی سے لاہور منتقل کر کے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی۔
حمیرا اصغر کی لاش ان کے خاندان نے وصول کی تاہم اسے گھر کے بجائے سیدھے قبرستان لے جایا گیا جہاں نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: اہم انکشاف پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا، اس کا حساب اللہ لے گا۔
انہوں نے میت نہ لینے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ میڈیکل پراسس مکمل ہونے سے قبل میت وصول کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کا ان کی والدہ کے ساتھ رابطہ رہتا تھا۔
اس سے قبل حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا جب بھی لاہور آتی تھی گھر ضرور آتی تھی اور ہمارا حمیرا کے ساتھ فون پر رابطہ ہوتا تھا لیکن ہمیں کراچی میں ان کے گھر کا نہیں پتا تھا۔ وہ 2018 میں کراچی چلی گئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Humaira asghar اداکارہ تدفین حمیرا اصغر لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ تدفین لاہور حمیرا اصغر کی
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم سجاد کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مجرم سجاد کی جانب سے 15 سال قید کی سزا کے خلاف دائر اپیل کو غیر مؤثر قرار دے کر خارج کردیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مجرم تو اپنی 15 سال قید کی سزا پوری کرچکا ہے، اب سزا کے خلاف اپیل کا کیا جواز رہ جاتا ہے؟
یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ، قتل کے مجرم ناظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا تھا، جبکہ مدعی فریق سزا میں اضافے کا خواہاں ہے۔
اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ سزا ایک داغ کی طرح ہوتی ہے، ممکن ہے رہائی کے بعد ملزم نے الیکشن لڑنا ہو یا سی ایس ایس کا امتحان دینا ہو، تاہم حقیقت یہ ہے کہ مجرم اپنی سزا مکمل کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے تہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت، عمر قید میں کیوں تبدیل کی؟
بعد ازاں عدالت نے اپیل کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان