فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  بلوچستان میں ظلم پر ہم سب آواز بلند کرتے ہیں، بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا صحت ہے، شعبہ صحت کی ترقی کے لیے مریم نواز دن رات محنت کر رہی ہیں،صحت کارڈ پر مریضوں کا علاج اب بھی جاری ہے، صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ نجی اسپتالوں میں استعمال ہو رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کا غلط استعمال ہو رہا تھا، صحت کارڈ کی آڈٹ رپورٹس جلد منظر عام پر آ جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب نے نہ پہلے ان کی احتجاج کی کال پر ردعمل دیا اور نہ اب دے گا، پی ٹی آئی کی تحریک کے لیے کے پی حکومت سے فنڈز نکلوانے کی خبریں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ طوفانی بارش میں پانی کا جمع ہونا ایک قدرتی امر ہے، بارش کے پانی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، سوشل میڈیا پر آنے والی تصویریں ڈی ایچ اے کی تھیں، ڈی ایچ اے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ڈی ایچ اے کے لوگ جن کو ووٹ ڈالتے ہیں ان سے پوچھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں بخاری نے کہا نے کہا کہ صحت کارڈ

پڑھیں:

ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے بیٹی کو بھی لیکر آئیں، سیاست کے نام پر فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی والے اس وقت ویلے ہیں انہوں نے کوئی نہ کوئی بات تو گھڑنی ہے، پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاک بھارت جنگ میں بھی فساد، اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور کی کوئی بھی آڈٹ رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دور میں شفافیت سب سے بڑا ٹریڈ مارک ہے، پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کسانوں کے نام پر گندم رکھوا کر پیسے کھاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں تیزی سے کمی آئی، ڈالہ کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے، صوبے میں جرائم میں تیزی سے کمی آئی ہے، سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی کارکردگی کے چرچے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کسی چور اور ڈاکو کو سرے عام پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے بیٹی کو بھی لیکر آئیں، سیاست کے نام پر فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی والے اس وقت ویلے ہیں انہوں نے کوئی نہ کوئی بات تو گھڑنی ہے، پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاک بھارت جنگ میں بھی فساد، اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خود فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو بلایا، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات پر بھی پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کئے، تمام مسالک نے بہترین مذہبی ہم آہنگی کا مظاہر کیا، کل ایک وفد نے ملاقات میں مجھے وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے امن ایوارڈ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف عناصر انسانی حقوق کے خلاف ہیں،میر سرفراز بگٹی
  • پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہے، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کے شہری مر رہے ہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار سو رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ نہیں دیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
  • انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
  • بلوچستان میں پنجابیوں کے خلاف دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
  • صحت کارڈ کی بندش کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، عظمیٰ بخاری
  • ’سدھرا پنجاب‘ مہم شروع، اب کسی چور اور ڈاکو کو آزادی نہیں، عظمیٰ بخاری