لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کے انتظامات انتہائی شاندار اور منظم رہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں اس سال محرم الحرام حساس تھا مذہبی ہم آہنگی کی فضا قابلِ تحسین رہی اور علماء کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا اس ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ  کے وژن کے مطابق "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کو جرائم سے پاک بنانا ہے۔ سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ لاہور میں جرائم کی شرح میں 68 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ چکوال، بھلوال اور گجرات جیسے اضلاع میں زیرو ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سی سی ڈی امریکی ایف بی آئی کے طرز پر بنائی گئی ایک صوبائی ایجنسی ہے، جو بڑی وارداتوں اور پیچیدہ مقدمات کی تفتیش کے لیے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایت کی ہے کہ صوبے کی کسی سڑک پر کوئی جرائم پیشہ رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ پنجاب کی تمام سڑکیں کلیئر کروا دی گئی ہیں اور جرائم پیشہ عناصر اب خود قرآن پاک پر حلف دے کر معافیاں مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ "جو کل تک کن ٹوٹے اور غنڈے بنے پھرتے تھے، وہ آج ویڈیوز میں معافی مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک خاص رپورٹ کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس میں شامل 12 مشکوک پیراگراف 2021ء تا 2023ء کے ادوار سے متعلق ہیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 60 ہزار نئی نوکریاں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پیدا ہوئی ہیں، "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت 50 ہزار گھروں کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جسے خیبر پی کے کی حکومت نے اپنایا ہے۔ احساس گھر پروگرام کے لیے پنجاب حکومت نے 50 ارب جبکہ خیبرپی کے نے محض 4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ سندھ میں کسان کارڈ کے بعد ہاری کارڈ کا اجراء خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمائما نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکا ہے، لیکن ایک بیٹی کو والد سے ملاقات کا پورا حق حاصل ہے۔ شرپسند عناصر کو بیٹوں کے ذریعے فساد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کچے کے ڈاکوؤں کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پنجاب پولیس کے پاس جدید اسلحہ اور حکمت عملی موجود ہے، وہ اپنی خیر منائیں۔ کچھ یوٹیوبرز، جو وی لاگز میں ملکی اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں، پاکستان کی خدمت نہیں بلکہ تخریب کارانہ ذہنیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا ہر قدم شفافیت، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے ہے۔ "سدھرا پنجاب" میں نہ کسی بدمعاش کی گنجائش ہے، نہ کسی جعلی دانشور کے پروپیگنڈے کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کے لیے

پڑھیں:

سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 ستمبر 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ سندھ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ممالک امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ الحمدللہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔

اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے ہارے ہوئے رہنماؤں کو پہلے سندھ کے عوام کے مسائل کی فکر کرنی چاہیے، جہاں 2022 کے سیلاب متاثرین آج تک امداد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پرسخت ردعمل
  • ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری