ابھی تو 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں , 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے،اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک بہت اچھا چل رہا ہے، کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے لندن میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا، ملاقات میں خطے اور عالمی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کی اہمیت اُجاگر کی گئی۔
سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی
اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر برطانوی قیادت کو آگاہ کیا، نائب وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان برطانیہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے اعلیٰ سطح رابطوں کے تسلسل پر زور دیا، ملاقات میں نئے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
--حافظ نعیم الرحمان—فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قرآن اور سنت کے علاوہ کوئی قانون ہے تو اس کو نہیں مانتے لیکن اس کو چیلنج کہاں کریں، سب عدالتیں تو ان کی اپنی بنائی ہوئی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائی جائے تو ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب عدالتوں پر قدغن لگائیں گے تو لوگ اپنی مرضی کی عدالت بنالیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب انصاف کے راستے بند کر دیے جائیں گے تو لوگ کہاں جائیں گے، جو آواز عوام تک پہنچنی چاہیے اس کو روک دیا جاتا ہے۔