’شوہر سے تعلقات خراب ہونے کا ذکر کرنے پر عتیقہ اوڈھو کو کتنے رشتوں کی آفرز آئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔
عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کو مختلف طریقوں سے ہوشیاری سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت مؤثر ذریعہ ہو سکتا ہے۔ میرا مطلب ہے، یہ اپنے پیغام کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ساری دشمنیاں اور سازشیں ادھر سے کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو ایک سینئر پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں، جنہیں ان کی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث بے حد سراہا جاتا ہے۔ وہ ’ہم سفر‘، ’نجات‘، ’ستارہ اور مہرالنساء‘، ’بے شرم‘، ’دشت‘، ’داؤ‘، ’پیار کے صدقے‘، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اور ’انتہا‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس وقت عتیقہ اوڈھو ڈرامہ ’شیر‘ اور ’پیراڈائز‘ میں اپنی جاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔ وہ 24 نیوز ایچ ڈی کے ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کی بھی پسندیدہ میزبان ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے عتیقہ اوڈھو عتیقہ اوڈھو شادی عتیقہ اوڈھو طلاق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے عتیقہ اوڈھو عتیقہ اوڈھو شادی عتیقہ اوڈھو
پڑھیں:
کراچی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔