ہفتہ کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، نامزد بینک کھلے رہیں گے: وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 کو بھی جاری رہے گی، جس کے پیش نظر تمام نامزد بینکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق، وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتے کے روز بھی اپنے مخصوص حج کاؤنٹرز کھلے رکھیں تاکہ عازمین کو سہولت دی جا سکے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نامزد بینک برانچ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حج 2026: آج سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، پہلی قسط 9 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہے
ترجمان نے وضاحت کی کہ وزارت کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی مستحق اور خواہش مند شہری کو حج کی درخواست دینے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس لیے ہفتے کے دن بینکوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دفاتر میں مصروف افراد کو اضافی دن کی سہولت دی جا سکے۔
یاد رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا یہ عمل محدود مدت کے لیے جاری ہے، اور ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کروائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترجمان وزارت مذہبی امور عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 درخواستوں کی وصولی
پڑھیں:
افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کا فوری اورمؤثر جواب دیا،ترجمان وزارت اطلاعات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاک افغان سرحد چمن میں پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائر کا ذمادارانہ طریقے سے جواب دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا اور اب جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔
ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آئے واقعے پر افغانستان کی جانب سے پھیلائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے، فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، ذمہ دارانہ اور پیمانہ شدہ ردعمل دیا۔
ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل مذاکرات کے عمل کے لیے پرعزم ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکام بھی اسی طرح تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔