پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ میں بیٹنگ میں تو اپنی کارکردگی نہیں دکھا پارہے لیکن انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بنگلادیش کے خلاف صائم ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ لیکن صائم ایوب نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔صائم کی بولنگ پرفارمنس دیکھ کر شائقین سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ ٹیم میں بطور بیٹر کھیل رہے یا بطور بولر ٹیم کا حصہ ہیں کیوں کہ رن ان سے بن نہیں رہے البتہ مخالف ٹیم کی وکٹیں اڑا رہے ہیں۔ایشیا کپ میں صائم کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو انہوں نےبطور بیٹر 6 اننگز میں صرف 23 رنز اسکور کیے جبکہ بولنگ کی بات کریں تو وہ اب تک 6 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔صائم کی بولنگ پرفارمنس دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ صائم ایوب کو بطور بیٹر دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ نیا سعید انورہے لیکن جس طرح وہ بولنگ کررہا ہے وہ تو سعید اجمل بن گیا۔  شہزاد ملک نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ 'صائم کو سعید انور بننا تھا یہ تو سعید اجمل بن گیا'۔میاں عمر نے لکھا کہ 'ہم صائم کو سعید انور سمجھے رہے تھے یہ تو سعید اجمل نکلا'۔ایک اور صارف نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ 'صائم اگلا سعید انور نہیں بلکہ سعید اجمل ہے'۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تو سعید اجمل صائم ایوب

پڑھیں:

عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • اعظم خان نے 2 ماہ میں 15 کلو وزن کم کرلیا
  • عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو بیس بال میچ میں شائقین کی جانب سے شدید مخالفت اور نعرے بازی کا سامنا
  • دنانیر کے بچپن کی وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ کاانتقال
  • ہمارے انورؔ مسعود
  • ایوب خان ۔۔۔ کمانڈر ان چیف سے وزیرِاعظم اور صدرِپاکستان تک
  • پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب
  • ابرار احمد اور جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیے
  • تیسرا ون ڈے: پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، جنوبی افریقا مشکلات کا شکار