کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ ہے تو کل اس کی باری ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں اور وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور پاکستان نے یہ ثابت کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ہمیں امریکا یا کسی اور کی حفاظت پرنہیں اللہ پر یقین تھا، مغربی ممالک کی سیاست صیہونی طاقت کی یرغمالی ہے ، اسرائیل کے تنہا ہونے کے عمل کی رفتار تیز ہوتی جائےگی
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔
یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔