’’ وسیع تر برکس تعاون‘‘ سے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے اعتماد میں اضافہ ہو گا ، سی ایم جی کا تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
’’ وسیع تر برکس تعاون‘‘ سے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے اعتماد میں اضافہ ہو گا ، سی ایم جی کا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ :8ستمبر کے بر کس ممالک کے رہنماؤں کے آن لائن سمٹ کے بارے میں بین الاقوامی رائے کا مثبت اظہار سامنے آیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے سربراہی اجلاس میں ” وسیع تر برکس تعاون” کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تین نکاتی تجاویز پیش کیں۔ شرکاء اجلاس کا ماننا ہے کہ برکس ممالک کو یکجہتی اور تعاون کو مستحکم کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر بحرانوں اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے، اور ان کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو بنیادی مسئلے کا حل فراہم کرتا ہے، جس نے عالمی حکمرانی کی بہتری کے لیے سمت اور راستہ واضح کیا ہے۔
برکس تعاون کا طریقہ کار 2006 میں شروع ہونے کے بعد نہ صرف ترقی پذیر ممالک کی بڑی تعداد کے لئے مفید ثابت ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی امور میں ایک مثبت، مستحکم اور نیک نیتی کی طاقت بھی بن چکا ہے۔ “برکس ممالک کا تعاون جتنا زیادہ مضبوط ہوگا، بیرونی خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کی طاقت اتنی ہی زیادہ ہوگی، اور اس کے لیے اقدامات بھی زیادہ ہوں گے، اور نتائج بھی بہتر ہوں گے۔” صدر شی جن پھنگ کے الفاظ نے برکس ممالک کے تعاون کے ذریعے بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے اعتماد کو مؤثر انداز میں بڑھایا۔ حال ہی میں شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو نے زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل اور بین الاقوامی عدل اور انصاف کی حفاظت کے لیے تازہ ترین حل فراہم کیا گیا ہے ۔ کچھ ممالک کی جانب سے تجارت کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے کے مقابلے میں، چینی حکومت نے کھلے پن اور جیت جیت کے اصول پر قائم رہنے اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و ضبط کے تحفظ کی تجویز پیش کی، جسے شریک رہنماؤں کی جانب سے وسیع طور پر قبول کیا گیا اور اس سےبین الاقوامی برادری کو مزید مستحکم توقعات بھی ملی ہیں۔
قیام کے تقریباً 20 سال بعد، برکس ممالک کے تعاون کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ چین کا کہنا ہے کہ ہمیں اتحاد اور تعاون پرعمل کرنا چاہئے، مشترکہ ترقی کے لئے طاقت کو یکجا کرنا چاہئے۔ چین گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے لئے دیگر برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔ مستقبل میں، برکس تعاون اقتصادی، مالی، اور سائنسی و تکنیکی شعبوں میں مزید تعاون کے نتائج پیدا کرے گا، جس سے ‘ وسیع تر برکس تعاون’ کی بنیاد مزید مضبوط، طاقتور، اور اثر و رسوخ میں زیادہ ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ اگلی خبربانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس، ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست مقرر ٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان پرتشدد مظاہرے، نیپال میں فوج نے مختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لی قطر پر حملے کا حکم کس نے دیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے اصل ذمہ دار کا نام بتادیا عالمی ترقی کے حوالے سے چیلنجز اور مواقع ایک ساتھ موجود ہیں ، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا مقابلہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
Ansa Awais Content Writer