سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا نادر موقع ہے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا نادر موقع ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ ایکسپو اپنے برانڈز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس میں نمایاں ترین شرکت کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے د کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا نادر موقع ہوگا۔ ایف پی سی سی آئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے کہ پاکستان کی بھرپور نمائندگی چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو میں ممکن بنائی جائے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، متبادل توانائی، صحت اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اطمینان بخش ہے، تاہم پاکستان میں چائنیز شہریوں کو درپیش سیکیورٹی مسائل سب کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
ایونٹ کا انعقاد چائنہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کے زیر اہتمام کیا گیا، جس سے اسلام آباد میں چائنیز سفارت خانے کے ٹریڈ منسٹر یانگ گوانگینگ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو زائو بائو اور سی سی او آئی سی بی سی نے بھی خطاب کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری افغان سر زمین سے دہشتگرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں: خواجہ آصف بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین عاطف اکرام شیخ کا نادر موقع کہ پاکستان پاکستان کی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور :حکومت نے روزگار کے سلسلے میں پاکستان چھوڑکر جانے والوں پر ایک نئی غیر اعلانیہ شرط عائد کردی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔
غیر اعلانیہ شرط سے آگاہی نہ ہونے کے باعث صرف ایک ہفتے کے دوران ملکی ائیرپورٹس پر درجنوں پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں پر ایک نیا بیان حلفی جمع کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔
اب تک اس نئی پابندی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث بیرون ممالک جانے والے پاکستانی بیان حلفی جمع کروانے کی شرط سے مکمل طور پر لاعلم ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی ائیرپورٹ پر درجنوں پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔
ان افراد کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود تھیں، تاہم انہیں ایف آئی اے کی جانب سے لازم قرار دیے گئے بیان حلفی کے نہ جمع کروانے کی وجہ سے بیرون ملک سفر سے روکا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شرط عائد کی ہے کہ وہ تمام پاکستانی جو بیرون ممالک سفر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، خاص کر بیرون ممالک روزگار حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے قبل ایک بیان حلفی جمع کروانا ہو گا جس میں یہ یقین دہانی کروائی جائے کہ بیرون ملک جانے کے بعد یورپ یا کسی اور ملک کا غیر قانونی طور پر سفر نہیں کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کی شرط کے مطابق مذکورہ بیان حلفی 18ویں یا 19 ویں گریڈ کے سرکاری افسر سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی اس نئی شرط کا باضابطہ اعلان نہ کیے جانے کے باعث بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Faiz alam babar